شعیب ملک کے کھڑکی توڑ چھکے

گلوبل ٹوئنٹی 20 کینیڈا لیگ کے پہلے کوالیفائر میں شعیب ملک کے چھکوں نے کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیئے

گلوبل ٹی ٹونٹی میں پاکستانی کھلاڑیوں نے دھوم مچا دی، وہاں شعیب ملک بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ گلوبل ٹوئنٹی 20 کینیڈا لیگ کے پہلے کوالیفائر میں شعیب ملک کے چھکوں نے کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیئے۔

گلوبل ٹوئنٹی 20 کینیڈا لیگ کے پہلے کوالیفائر میں وینکوور نائٹس نے برامپٹن وولوز کو ڈی ایل میتھڈ پر77رنز سے مات دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ فاتح الیون نے 16 اوورز میں 4 وکٹ پر 170رنز جوڑے، شعیب ملک نے 26 گیندوں پر 46 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 3 چوکے اور اتنے ہی چھکے شامل رہے۔شعیب نے ایش سودھی کو 68 میٹر طویل چھکا لگایااور گیند کھڑکی کے شیشے پر لگی، اس کے بعد ہموطن وہاب کو چھکا لگا کر دوسری کھڑکی کا شیشہ بھی توڑدیا، وہاب ریاض اور شاہد آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی، ناکام سائیڈ کو ازسرنو 181 کا ہدف ملا لیکن وہ 103رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept