وہاب ریاض محمد عامر کے نقش قدم پر

وہاب ریاض عید کے بعد ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کے لیے پی سی بی سے اجازت طلب کریں گے

وہاب ریاض بھی محمد عامر کے نقش قدم پر چل نکلے،کھوج نیوز ذرائع کے مطابق ‏فاسٹ بولر وہاب ریاض عید کے بعد ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کے لیے پی سی بی سے اجازت طلب کریں گے۔ ‏فاسٹ بولر محمد عامر نے چند روز قبل ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹا ئرمنٹ کا اعلان کیا ۔ ان کے اس اعلان کو حیرانگی سے نہیں دیکھا گیا تھا کیونکہ محمد عامر کچھ عرصہ سے اس بارے میں سوچ رہے تھے اور اس حوالے سے خبریں بھی آئی تھیں اور پھر ورلڈکپ کے بعد محمد عامر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا جس کا پی سی بی نے اعلان کیا۔

محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے وقت یہ خبریں سامنا آنا شروع ہوئیں کہ مزید فاسٹ بولر بھی ریٹائر منٹ لے سکتے ہیں۔ پہلا نام وہاب ریاض کا سامنے آیا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ لے رہے ہیں۔27 ٹیسٹ میچوں میں 83 وکٹیں لینے والے وہاب ریاض عید کے بعد پی سی بی حکام سے بات کریں گے اور اپنے ارادے کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept