محسن حسن خان کا خودکش حملہ

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق محسن خان   کا کہنا ہے کہ جواری کرکٹرز نے پی سی بی چیئرمین احسان مانی کو غلط مشورے دیئے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اورچیف سلیکٹرمحسن حسن خان نےکرکٹرزپرایک اورخود کش حملہ کردیا،کھوج نیوز ذرائع کے مطابق محسن خان   کا کہنا ہے کہ جواری کرکٹرز نے پی سی بی چیئرمین احسان مانی کو غلط مشورے دیئے۔ چیئرمین کے گرد موجود جواری کرکٹرز نے میرے خلاف مہم چلائی۔ محسن خان نے براہ راست کسی سابق کھلاڑی کا نام لینے سے گریز کیا۔ وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

سابق کوچ نے کہا کہ کئی کرکٹرز نے ملک کی عزت کو نقصان پہنچایا،میں ان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا۔ ماضی میں مجھے کام کرنے کی پیشکش ہوئی لیکن میں کرپٹ لوگوں کی وجہ سے پیشکش کو ٹھکرادیا۔ محسن خان نے کہا کہ میرا فرض ہے کہ پاکستان کرکٹ کی عزت کو ٹھیس نہ پہنچاؤں، کچھ کرکٹرز نے پاکستان کی عزت کو داغ دار کیا ہے۔ بہت سارے کرکٹرز نے کرکٹ کو خراب کیا ہے۔ میں کرکٹر بنا تو عزت سے کھیلی اور عزت سے سلیکٹربنا۔ جب کوچ بنا تو ڈسپلن کو اولین ترجیح دی۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں اس وقت پی سی بی کا ملازم نہیں ہوں ماضی میں مجھے پی سی بی کی جانب سے کام کرنے کی کئی پیشکشیں ہوئی تھیں لیکن میرا اصول ہےکہ میں کرپٹ لوگوں کے ساتھ کام نہیں کروں گا۔ سابق کوچ اور چیف سلیکٹر نے کہا کہ اگر پی سی بی نے پیشکش کی تو ایمانداری سے کام کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اگلے ورلڈ کپ کی نہیں اگلی سیریز کی تیاری کرنا ہے۔ ورلڈ کپ کو ہدف بناکر بے وقوف نہیں بنایا جائے۔ چار چار سال کے کنٹریکٹ دینا مناسب نہیں ہے۔ ہر سال کی کارکردگی دیکھ کر کوچ کو نیا کنٹریکٹ دیا جائے۔ واضح رہے کہ پی سی بی کرکٹ کمیٹی میں وسیم اکرم شامل ہیں، مکی آرتھر اور دیگر کوچز کو فارغ کرنے سے قبل وسیم اکرم کی رائے کو اہمیت دی گئی۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept