شاہد آفریدی کو استعفوں کا مطالبہ کیوں کرنا پڑا

کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بارش کے باعث شہر میں تباہی کےبعد کراچی کو چلانے والوں سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

قومی ہیروشاہد آفریدی کو استعفوں کا مطالبہ کیوں کرنا پڑا سارا سچ سامنے آگیا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بارش کے باعث شہر میں تباہی کےبعد کراچی کو چلانے والوں سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ہے ۔کراچی میں بارش سے تباہی اور ہلاکتوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ پاکستان کو چلانے والا شہر کراچی خود پانی میں ڈوب گیا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر ہوسکے تو شہر کو چلانے والے استعفی دے دیں حالانکہ یہ ان کیلئے مشکل کام ہے لیکن اگر ایسا ہوا تو کراچی اور پاکستان کیلئے اچھا ہوگا۔ آفریدی نے مطالبہ کیا کہ کراچی کی ذمہ داری نئی سوچ والے ٹیکنیکل اور پروفیشنل لوگوں کو دیدی جائے۔

 

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept