بھارت کھیل کے میدان میں بھی دشمنی پر اتر آیا

مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھانے والے بھارت نے ڈیوس کپ ٹائی ٹینس کے مقابلے پاکستان سے منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا۔بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔

ایشین اوشیانا گروپ ون کے ٹائی مقابلے اسلام آباد کے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں 14اور 15 ستمبر کو شیڈول ہیں، اس میں شرکت کے لیے جولائی میں بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کی تصدیق بھی کی تھی۔آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر پراوین مہاجن نے بتایا کہ ہم نے آئی ٹی ایف سے میچ کے لیے غیر جانبدار مقام کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ اس وقت صورتحال غیر متوقع ہے، انھوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے یہ درخواست معقول ہے۔مہاجن نے مزید کہا کہ میں پرامید ہوں کہ ڈیوس کپ ٹائی کا مقام تبدیل کردیا جائے گا کیونکہ پاکستان نیوٹرل وینیوز میں کھیلنے کا عادی ہے، انھوں نے امید ظاہر کی کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے رواں ہفتے ہماری درخواست کا جواب دے گی۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept