سٹون کولڈ نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے

ڈبلیو ڈبلیو ای کے مشہور ریسلر سٹون کولڈ سٹیو اوسٹن (سٹیو اینڈرسن) نے یوم آزادی کی مبارکباد دے کر دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔

امریکہ کے مشہور ریسلر سٹون کولڈ سٹیو اوسٹن نے ایک ویڈیو پیغام جاری کر کے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں،وڈیو امریکی ریسلر پاکستانیوں کو مخاطب ہو کر کہہ رہے ہیں کہ میں نیو یارک سے ایک ریکارڈ ویڈیو کے ذریعے آپ کو کہنا چاہتا ہوں ’’یوم آزادی مبارک‘‘ ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں تمام پاکستانیوں کی قدر کرتا ہوں جنہوں نے ہر وقت مجھے سپورٹ کیا، میرے ریسلنگ کیریئر کے دوران آپ نے بہت زیادہ مجھے سپورٹ کیا، اس پر میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ پاکستان کا یوم آزادی مبارک ہو۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept