کشمیری بہت جلد پاکستان کے ساتھ جشن آزادی منائیں گے

جس طرح آج ہم پاکستان کی آزادی کا جشن منا رہے ہیں بہت جلد کشمیری بھی آزادی کا ایسا ہی جشن منائیں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے توقع ظاہر کی ہے کہ جس طرح آج ہم پاکستان کی آزادی کا جشن منا رہے ہیں بہت جلد کشمیری بھی آزادی کا ایسا ہی جشن منائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پوری دعائیں کشمیری بھائیوں کیلئے ہیں۔جبکہ کراچی پولیس کے شہداء کی فیملیز کے ساتھ ملکر جشن آزادی منانا پولیس افسران کا اچھا عمل ہے اور شہداء کے خاندانوں سے ملاقات ان کیلئے باعث فخر ہے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان کے لیے جان قربان کرنے والوں کے ورثاء کو کریڈٹ دینا ڈی آئی جی امین یوسفزئی کی اچھی کاوش ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ آفس میں یوم آزادی کی تقریب میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ پاکستانی ٹیسٹ پلئیر اسد شفیق، آرگنائزر اعظم خان اور دیگر کو بھی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔ کراچی پولیس کے شہداء کی فیملیز اور بچے بھی تقریب میں خاص طور پر مدعو تھے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، ڈی آئی جی ویسٹ امین یوسفزئی، ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ، ایس ایس پی ویسٹ شوکت کھٹیان اور دیگر نے خود شہداء کی فیملیز کا خود استقبال کیا۔ کپتان سرفراز احمد شہداء پولیس کے بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اور سیلفیاں بھی بنائیں۔ ڈی آئی جی ویسٹ زون ڈاکٹر امین یوسفزئی نے کراچی پولیس کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔ ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ اور ایس ایس پی ویسٹ شوکت کھٹیان بھی تقریب میں موجود تھے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept