دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سری لنکن ٹیم 27 ستمبر سے 9 اکتوبر کے درمیان پاکستان میں تین ایک روزہ میچز اور تین ٹی 20 میچز کھیلے گی

سری لنکا نے رواں سال پہلے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو میچوں کے لیے اکتوبر میں پاکستان آنا تھا تاہم اب دونوں ممالک کے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ پہلے ایک روزہ اور ٹی 20 سیریز جب کہ دوسرے حصے میں دسمبر میں ٹیسٹ میچز کھیلےجائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سری لنکن ٹیم 27 ستمبر سے 9 اکتوبر کے درمیان پاکستان میں تین ایک روزہ میچز اور تین ٹی 20 میچز کھیلے گی۔

سری لنکن ٹیم 25 ستمبر کو کراچی پہنچے گی جہاں 27 ستمبر، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو تین ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔دوسرے کے اگلے مرحلے میں سری لنکن ٹیم لاہور پہنچے گی جہاں 5، 7 اور 9 اکتوبر میں قذافی اسٹیڈیم میں تین ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔

schedule

اس موقع پر احسان مانی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی مکمل واپسی کے لیے سری لنکا کرکٹ نے کافی مدد کی اور وہ دونوں بورڈ کے درمیان ہونے والی بات چیت کے نتائج سے انتہائی خوش ہیں۔ احسان مانی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کو طے کرنے سے قبل محدود اوورز کے میچوں میں شرکت سے سری لنکن کھلاڑیوں کو پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال کا اندازہ ہوگا۔احسان مانی کاکہنا ہے کہ وہ مثبت رویے پر سری لنکا کرکٹ کے صدر شامی سلوا ، بورڈ اور کھلاڑیوں کے شکرگزار ہیں۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept