سری لنکا سے سیریزکو شدید دھچکہ،پی سی بی کااعتراف

کرکٹ بورڈ کی کوشش رہی ہے کہ وہ سری لنکا کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریزمیں سے کم ازکم ایک میچ پاکستان میں کھیلنے پرآمادہ کرسکیں

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سری لنکا کی سیریزشیڈول کے مطابق ہوگی۔ سینئرکرکٹرزکا پاکستان نہ آنا اورمعذرت سری لنکا کرکٹ کا اندرونی معاملہ ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوشش رہی ہے کہ وہ سری لنکا کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریزمیں سے کم ازکم ایک میچ پاکستان میں کھیلنے پرآمادہ کرسکیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محدود اوورز کی سیریزمیں اہم کھلاڑیوں کے نہ آنے کے بعد دسمبرمیں ٹیسٹ سیریز کو شدید دھچکہ لگا ہے۔ دسمبرمیں پاکستان اورسری لنکا کے درمیان دوٹیسٹ میچ ہونا ہیں۔

 

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept