دورہ پاکستان سے انکار،تھسارا پریرا اورنیروشن ڈکویلا لیگ کرکٹ سے محروم

رسری لنکن کھلاڑی تھسارا پریرا اورنیروشن ڈکویلا کوکیریبیئن پریمیئر لیگ میں شرکت کیلیے درکاراین او سی سے محروم ہونا پڑگیا

دورہ پاکستان سے انکارپرسری لنکن کھلاڑی تھسارا پریرا اورنیروشن ڈکویلا کوکیریبیئن پریمیئر لیگ میں شرکت کیلیے درکاراین او سی سے محروم ہونا پڑگیا۔ گزشتہ روز سری لنکن ون ڈے ٹیم کے کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے، ٹی ٹوئنٹی کپتان لیستھ مالنگا، اینجیلو میتھیوز، سورنگا لکمل، اکیلا دھننجایا، دنیش چندیمل، دھننجیا ڈی سلوا، کوشل پریرا، نیروشن ڈکویلا اورتھسارا پریرا سمیت 10 کرکٹرز نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے پاکستان آنے سے صاف انکارکردیا تھا۔

سری لنکن بورڈ نے ون ڈے ٹیم کی قیادت لاہیروتھریمانے اورٹی ٹوئنٹی کی ڈاسن شناکا کے سپرد کردی۔ اب سی پی ایل میں شریک تھسارا پریرا کو کہا گیا ہے کہ 15 ستمبرسے قبل سری لنکا واپس پہنچ کررپورٹ کریں،دوسری طرف نیروشن ڈکویلا کو سرے سے این او سی دیا ہی نہیں گیا، وہ قبل ازیں نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کی وجہ سے سی پی ایل کا کوئی میچ نہیں کھیل پائے تھے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ایشلے ڈی سلوا نے کہا ہے کہ جب بھی قومی ٹیم کی کوئی مصروفیات ہوں، کسی کھلاڑی کو این او سی دینے کی پالیسی نہیں ہے، ایس ایل سی کے ایک اورعہدیدار کا کہنا ہے کہ پاکستان جانے سے انکارکرنے والے کرکٹرزکے رویہ پرمایوسی ہوئی ہے، نیروشن ڈکویلا اورتھسارا پریرا کوقومی ٹیم کا کیمپ جوائن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ سری لنکن ٹیم کی 25 ستمبر کو کراچی آمد کے بعد پہلا ون ڈے27 ستمبر، دوسرا29 ستمبراورتیسرا 2 اکتوبرکونیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچز قذافی سٹیڈیم لاہورمیں 5، 7 اور 9 اکتوبرکوشیڈول ہیں۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept