پی سی بی کے چیف اسٹریٹیجک آفیسر عہدے سے مستعفی

پی سی بی کے چیف اسٹریٹیجک آفیسر شفقت نغمی نے اپنی ذمے داریاں سنبھالنے کے چند ماہ بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف اسٹریٹیجک آفیسر شفقت نغمی نے اپنی ذمے داریاں سنبھالنے کے چند ماہ بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور خاموشی سے گھر چلے گئے۔

شفقت نغمی سینئر بیورو کریٹ تھے اور انہیں سرکاری محکموں سے رابطے کیلئے رکھا گیا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ انتظامیہ کے ساتھ بعض معاملات پر اختلافات کی وجہ سے انہوں نے ذمہ داریاں چھوڑ دی ہیں۔ پی سی بی ترجمان نے تصدیق کی کہ شفقت نغمی نے گزشتہ ماہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا لیکن ترجمان نے وجہ بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ شفقت نغمی اور پی سی بی مشترکہ طور پر اس نتیجے پر پہنچے کہ وہ پی سی بی سے علیحدہ ہوجائیں۔ ذرائع کے مطابق احسان مانی نے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شفقت نغمی کو ملازمت پر رکھا تھا لیکن ان سے کام نہیں لیا جارہا تھا۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept