محمد وسیم کو جیت پر مبارکباد

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ میں فلپائینی باکسر کے خلاف شاندار فتح پر پاکستانی باکسر محمد وسیم کی تعریف کرتے ہوئے اسے زبردست فتح قرار دے دیا۔باکسر عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ویل ڈن چیمپئن محمد وسیم، عامرخان نے لکھا کہ محمد وسیم نے دبئی میں اپنی فائٹ جیتی، وہ مستقبل کے پلانز پر بات کرنے کے لئے وسیم سے جلد پاکستان میں ملیں گے۔

 

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept