پاک،سری لنکا سیریز،ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری

شائقین کرکٹ کومیچز کے ٹکٹ 500 سے تین ہزارروپے میں دستیاب ہوں گے

پاک،سری لنکا سیریز،ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری،پاکستان کرکٹ بورڈ سری لنکا کی جانب سے مثبت جواب کے لیے پرامید ہے، کرکٹ سری لنکا کسی بھی وقت اعلان کرسکتا ہے، مہمان ٹیم کو 25 ستمبرکوکراچی پہنچنا ہے۔ شائقین کرکٹ کومیچز کے ٹکٹ 500 سے تین ہزارروپے میں دستیاب ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے چند گھنٹوں میں سری لنکا کرکٹ کی جانب سے دورہ پاکستان کےلیے مثبت جواب مل سکتا ہے۔ پی سی بی نے مثبت جواب ملنے کی امید پر تیاریاں جاری رکھی ہوئی ہیں، جبکہ میچزکے ٹکٹوں کی فروخت کے شیڈول اورقیمتوں کوبھی حتمی شکل دے دی ہے۔ شائقین کو ٹکٹ 500 روپے سے 3000 روپے تک میں دستیاب ہوں گے۔ ٹکٹس کوریئرکمپنی کے دفاتر سے ملیں گے اورآن لائن بھی بک کرائے جاسکیں گے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept