سری لنکا کوسیکیورٹی کی یقین دہانی کرادی گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ سری لنکا کوحکومت پاکستان کی جانب سے مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کرادی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ سری لنکا کوحکومت پاکستان کی جانب سے مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کرادی، پی سی بی کی جانب سے سری لنکن اسکواڈ کے ویزوں کے لیے خط بھی لکھ دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کوحکومت پاکستان کی جانب سے مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے اور پی سی بی کی جانب سے سری لنکن اسکواڈ کے ویزوں کے لیے خط بھی لکھا جاچکا ہے۔

حکومت پاکستان نے سری لنکن حکومت کوخط لکھ دیا،مہمان ٹیم کوصدارتی لیول کی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کو سیکیورٹی کےحوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، انہیں اچھے ماحول میں کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا، سیریز یاد گار ہوگی۔ یہ خط چیئرمین احسان مانی کی اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے اسلام آباد میں ملاقات کے بعد لکھا گیا۔ سری لنکا کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد 25 ستمبرکو متوقع ہے ، یہاں تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچزکی سیریز27 ستمبرسے 9 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ایرل ایڈنگز بھی 5 اکتوبرکوپہلا پاک سری لنکا ٹی 20 میچ دیکھنے کے لیے آئیں گے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept