وقار یونس کا مصباح الحق کے حق میں بڑا بیان

سری لنکن ٹیم آنا خوش آئند، امید ہے کہ اسی طرح گراؤنڈ آباد ہوں گے، سری لنکن ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں

قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے مصباح کے حق میں بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق کو جتنی سپورٹ کی ضرورت ہوگی میں دوں گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ کوشش کروں گا کہ پاکستان کی بولنگ لائن بہتر پرفارم کرے اور اوپر جائے، مصباح کو جتنی سپورٹ کی ضرورت ہوگی میں دوں گا، سرفراز احمد تجربہ کار ہیں، ٹیم کو ان کی ضرورت ہے، کپتان کون ہوگا فیصلہ کرنا چیئرمین کا کام ہے۔ وقار یونس کا کہنا تھا کہ نوجوان بولرز میں بہت ٹیلنٹ ہے، نسیم شاہ بھی باصلاحیت ہے اور محمد حسنین بھی ان بولرز میں شامل ہے جو جلد ٹیم میں جگہ بنائیں گے۔

سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم آرہی ہے جو خوش آئند ہے، امید ہے کہ اسی طرح گراؤنڈ آباد ہوں گے، سری لنکن ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں،کسی بھی ٹیم کوکمزور یا ریلو کٹا نہیں کہنا چاہیے۔ قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ سابق کوچ اظہر محمود نے بہت اچھا کام کیا جتنا کریڈٹ دیا جائے کم ہے، اب نئے سرے سے آغاز ہو رہا ہے، ہیڈ کوچ کے انڈر ہی سب کام کرتے ہیں، مجھے اپنا رول پتہ ہے،ہم مل کر کام کریں گے۔ سابق ہیڈ کوچ نے کہا کہ انہوں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو پاکستان ٹیم سے دور رکھا جائے، کسی بھی کھلاڑی کا کسی فارمیٹ کو چھوڑنا ذاتی فیصلہ ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept