عاقب جاوید کے سرفرازاورمصباح پرتابڑتوڑحملے

سابق فاسٹ بولرعاقب جاوید نے کپتان سرفرازاحمد اورکوچ مصباح الحق پرالزامات کی بوچھاڑکردی

عاقب جاوید کے سرفرازاورمصباح پرتابڑتوڑحملے، رپورٹ کے مطابق سابق فاسٹ بولرعاقب جاوید نے کپتان سرفرازاحمد اورکوچ مصباح الحق پرالزامات کی بوچھاڑکردی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چیف سلیکٹراورہیڈ کوچ مصباح الحق کی ڈوریں کوئی اورہلا رہا ہے، میں مان نہیں سکتا کہ احمد شہزاد اورعمراکمل کوکھلانے کا فیصلہ مصباح کا ہے۔ عاقب جاوید نے مزید کہا کہ ٹیم سے نکالنے والے اب کیسے دونوں کرکٹرزکوٹیم میں منتخب کرسکتے ہیں؟ سابق کرکٹرنے کپتان سرفرازاحمد کے حوالے سے کہا کہ سرفرازاحمد جیسا کوچ آتا ہے ویسے کپتان بن جاتے ہیں، سرفرازاحمد کپتان ہے ہی نہیں وہ گراؤنڈ کے اندرکھڑا ایک مہرہ ہے۔ عاقب جاوید نے کہا کہ سری لنکا نے پاکستان کیخلاف سیریزسے بہت کچھ حاصل کیا،سری لنکن کپتان کی نڈراپروچ ہے۔

خیال رہے کہ سری لنکا نے پاکستان کودوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر 3 ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریزمیں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ اس سیریزمیں پاکستان ٹیم کی کارکردگی نے شائقین کے ساتھ ساتھ سابق کرکٹرزکو بھی حیران کیا ہے۔ قومی ٹیم کے اسکواڈ میں عمراکمل اوراحمد شہزاد کی طویل عرصے بعد واپسی ہوئی ہے لیکن ایک بارپھردونوں بلے بازکارکردگی نہ دکھاسکے۔ عمراکمل دونوں میچزمیں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے اوراحمد شہزاد بھی کوئی بڑی اننگزنہ کھیل سکے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں قومی کرکٹ ٹیم کی سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہارکبھی اچھی نہیں ہوتی لیکن ایسی ٹیم سے ہارجس کے مین پلیئرزنہ ہوں، آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔ وسیم اکرم نے عمراکمل اوراحمد شہزاد کو موقع دینے پر چیف سلیکٹراورہیڈ کوچ مصباح الحق کی حمایت کی تھی۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ احمد شہزاداورعمراکمل کو چانس دے کرمصباح نے کوئی غلطی نہیں کی، ٹاپ رینک ہوکر 10 اہم کھلاڑيوں سے محروم ٹیم سے ہارنا حیرت انگيز ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سری لنکا سے ٹی ٹوئنٹی سیریزہارنے کا سب کو افسوس ہے لیکن مصباح الحق ابھی آئے ہیں اورٹیم میں کچھ تبدیلیاں کرنا چاہتے ہیں جس میں کوئی حرج نہیں، انہیں پورا موقع دینا چاہیے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept