تیسرا‘ آخری ٹی ٹونئٹی، سری لنکا کلین سوئپ کیلئے پرعزم

پاکستان نے میچ کیلئے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی، محمد حسنین، بیٹسمین عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ڈراپ کیا گیا ہے

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آخری میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جارہا ہے‘ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے میچ کیلئے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں، فاسٹ بولر محمد حسنین، بیٹسمین عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ افتخاراحمد،حارث سہیل، عثمان شنواری کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ آئی لینڈرز پہلے ہی دو ٹی ٹوئنٹی جیت کر سیریز اپنے نام کرچکے ہیں، سیریز کے پہلے دونوں ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کیا۔ ٹی ٹوئنٹی میں آٹھویں نمبر پر موجود سری لنکا ٹیم نے نمبر ون رینک پاکستان ٹیم کو باا?سانی دونوں میچز میں شکست دی اور سیریز بھی اپنے نام کی۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے پاکستان ٹیم تبدیلیاں متوقع ہیں، حارث سہیل اور عثمان خان شنواری کی ٹیم میں واپسی ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب سری لنکن ٹیم سیریز میں کلین سوئپ کیلئے پر عزم ہے۔ میچ شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept