فیصل آباد: 8 سال بعد قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا انعقاد

فیصل آباد میں 8 سال بعد قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ اتوارسے اقبال اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی

فیصل آباد میں 8 سال بعد قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ اتوارسے اقبال اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی اور  قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی اِن ٹیموں میں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیمیں فیصل آباد پہنچ گئی ہیں جن میں قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں سرفرازاحمد نے خصوصی شرکت کی۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں ایک بڑا ڈومیسٹک ٹورنامنٹ 8 سال بعد ہو رہا ہے جو کہ کھیل کے فروغ کیلئے بہت ضروری ہے۔

دیگر کھلاڑیوں کا بھی کہنا تھا کہ ملکی سطح پرہونے والے یہ مقابلے کھیل کے فروغ اورکھلاڑیوں کی تربیت کیلئے بہت ضروری ہیں اورانہیں امید ہے کہ عوام اس سے لطف اندوزہوں گے۔ یہ ٹورنامنٹ 13سے 24 اکتوبر تک کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی رنراپ ٹیم کو 25 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept