Connect with us

کھیل

پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کراچی میں

Published

on

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں رات 8 بجے شروع ہوگا۔
گرین شرٹس کو طویل عرصے بعد زمبابوے کیخلاف 2015میں لاہور میں محدود اوورز کی سیریز کے دوران اپنی سرزمین پر انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا موقع ملا تھا، بعد ازاں سری لنکا کیخلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ بھی گذشتہ سال لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا گیا۔ اب ویسٹ انڈیز کی میزبانی کا اعزاز کراچی کو حاصل ہورہا ہے جہاں 9سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگی، یہاں آخری بار آنے والی غیرملکی ٹیم سری لنکا تھی،آئی لینڈرز نیشنل اسٹیڈیم میں پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے بعد ہی لاہور گئے تھے جہاں دہشت گردوں کے حملے نے پاکستان کے میدان ویران کردیے، پی ایس ایل میں صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والے پاکستانی کرکٹرز کو اب انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریبیئن اسٹارزکا سامنا کرنا ہے۔
گرین شرٹس اس وقت ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون ہیں تو ویسٹ انڈیز اس فارمیٹ میں عالمی چیمپئن ہے،سیکیورٹی اور دیگر وجوہات کی بناپر مہمان اسکواڈ کمزور پڑجانے کے باوجود مختلف لیگز میں تہلکہ خیز کارکردگی پیش کرنے والے کرکٹرز کسی موقع پر بھی پاکستان کو حیران و پریشان کرسکتے ہیں۔ پہلے میچ کیلیے پاکستان کی جس 12 رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا ان میں احمد شہزاد، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، سرفراز احمد(کپتان)، حسین طلعت، فہیم اشرف،محمد نواز،شاداب خان، محمد عامر اور حسن علی شامل ہیں، ان میں سے حتمی پلیئنگ الیون کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،احمد شہزاد کمزور کڑی نظر آرہے ہیں،پی ایس ایل میں صرف19.22کی اوسط سے 173رنز بنانے کے باوجود اسکواڈ میں شامل کیے جانے والے اوپنر کیلیے یہ سیریز ایک لائف لائن سمجھی جا رہی ہے۔ بابر اعظم نے لیگ میں رنز تو بنائے لیکن موقع کے مطابق پاور ہٹنگ کی کمی نظر آئی،شعیب ملک بھی ایونٹ میں اپنے تجربے کا صحیح استعمال نہیں کرسکے،اب وہ بیٹ اور بال دونوں سے بہتر کارکردگی کا عزم لیے میدان میں اتریں گے،کپتان سرفراز احمد بھی میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔ ڈیبیو کے منتظر آصف علی اور حسین طلعت کی انٹرنیشنل کرکٹ میں انٹری پر سب کی نظریں ہونگی،محمد نواز اور شاداؓب خان بال اور بیٹ دونوں سے اپنی افادیت ثابت کرچکے،دونوں اچھی فارم میں بھی ہیں، پلیئنگ الیون میں دونوں اسپنرز کو شامل کرنے کا فیصلہ اہم ہوگا، شاہین آفریدی کو ابھی نہ آزمانے کا فیصلہ کرتے ہوئے محمد عامر اور حسن علی کے تجربے کو ترجیح دی گئی ہے،فہیم اشرف کو کھلانے کا فیصلہ کیا گیا تو حسین طلعت کی جگہ خطرے میں پڑ جائے گی۔
دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ میں جارح مزاج کپتان اور آل راؤنڈر کارلوس بریتھ ویٹ کی کمی محسوس ہوگی، کرس گیل، ایون لیوس جیسے اوپنرز اور جیسن آل راؤنڈر جیسا اسٹار بھی میسر نہیں، جیسن محمد کو قیادت کے ساتھ بیٹنگ کا بوجھ بھی اٹھانا ہوگا، کیریبیئنز کی 2 ورلڈ ٹوئنٹی20 فتوحات کے اہم کردار مارلون سموئلز دونوں میگا ایونٹس کے فائنلز میں مین آف دی میچ تھے،ان کا تجربہ اور اچھی فارم پاکستانی بولرز کیلیے مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔دنیش رامدین بھی سینئر کا حق ادا کرنے کیلیے پُرعزم ہونگے، سیموئل بدری کی گھومتی گیندیں بیشتر بیٹسمینوں کو تگنی کا ناچ نچاتی رہی ہیں، ان کی بولنگ فارم ویسٹ انڈیز کیلیے اہم ہوگی، آندرے فلیچر اور کیڈوک والٹن پی ایس ایل میچز کیلیے پاکستان آئے اور کنڈیشنز کا تجربہ حاصل کرچکے ہیں، ریاد ایمرت کا شمار اچھے آل راؤنڈرز میں کیا جاتا ہے، کیمو پاؤل، ویرا سیمی پرمال، رومین پاویل، اوڈین اسمتھ اور خطرناک پیسر کیسرک ولیمز کی صلاحیتوں کااس ٹور میں امتحان ہوگا،آندرے میکارتھی اور اوڈین اسمتھ کو بنچ پر بٹھایا جاسکتا ہے۔

Advertisement

کھیل

ایشیا کپ: ٹاکرا آج ہوگا

Published

on

Pakistan VS India

دبئی کے ایشیا کپ میں ایک اور بڑا معرکہ آج کھیلا جائے گا جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک میچ کھیلا جا چکا ہے جس میں بھارت نے قومی ٹیم کو باآسانی شکست دی تاہم بھارت کے ہاتھوں بنگلا دیش اور پاکستان کے ہاتھوں افغانستان کی ہار کے بعد ایشیا کپ میں ایک اور بڑا مقابلہ ہونے کو ہے۔

آج ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم ترین میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے، اس بڑے مقابلے کو دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ ایک بار پھر بے قرار ہیں۔

آج کے اہم میچ میں جس  ٹیم نے کامیابی حاصل کی اس کی ایشیا کپ کے فائنل تک رسائی کی راہ ہموار ہوجائے گی اور ہارنے والے ٹیم کے لیے اگر مگر کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

پاکستان اور بھارت کا یہ ہائی وولٹیج میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔

Continue Reading

کھیل

لیور کپ: شکست سے دوچار

Published

on

Roger and nowak

لیور کپ میں دنیائے ٹینس کے دو سپر سٹارز راجرفیڈرر اور نوواک جوکووچ پہلی بار جوڑی بناکر ایک ساتھ ٹینس کورٹ میں اترے لیکن اس ڈبلز میچ میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

شکاگو میں لیور کپ کے مقابلے شروع ہوگئے ہیں جس میں یورپ اور ریسٹ آف دی ورلڈ کی ٹیمیں شریک ہیں۔ ریسٹ آف دی ورلڈ ٹیم کے سوئس سٹار راجرفیڈرر اور سربین سٹار نوواک جوکووچ کا سامنا ٹیم یورپ کے جیک سوک اور کیون اینڈرسن سے ہوا۔

شائقین نے پہلی بار دونوں چیمپئنز کو ایک ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا تاہم  فیڈرر اور جوکووچ اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، پہلے سیٹ میں انہوں نے حریف جوڑی پر 7-6 سے برتری حاصل کی لیکن دوسرے سیٹ میں جیک اور اینڈرسن  نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے سٹارز جوڑی کو 6-3 سے شکست دے  کر مقابلہ ایک  ایک سے برابر کردیا۔

تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں یورپین ٹیم نے ریسٹ آف ڈی ورلڈ کی اس ڈریم جوڑی کو 6-10 سے ہراکرسب کو حیران کردیا میچ کے دوران فیڈرر اور نوواک جوکووچ کی دلچسپ حرکات سے شائقین کافی لطف اندوز ہوئے۔

Continue Reading

کھیل

کوچنگ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

Published

on

Roelant o ltmans

پاکستان ہاکی ٹیم کے ڈچ کوچ رولینٹ اولٹمینز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ان کی جگہ حسن سردار کو ہیڈ کوچ کی اضافی ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔

اپنے استعفیٰ کے بعد قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایک پیغام میں اولٹمنز نے کہا موجودہ حالات ایسے نہیں کہ جن میں پلیئرز اپنی بہترین پرفارمنس دے سکیں اور پاکستان ہاکی فیڈریشن میں ان حالات کو بہتر کرنے کی صلاحیت نہیں۔

اولٹمنز کے استعفے کے بعد اب پاکستان ہاکی فیڈریشن حسن سردار کو قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی اضافی ذمہ داری سوپنے پر غور کررہی ہے۔

ترجمان پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہیڈ کوچ رولینٹ اولٹمینز کے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا اولٹمینز کے کچھ فیملی مسائل ہیں قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولینٹ اولٹمینز فیڈریشن کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا ہیڈ کوچ فیملی مسائل کی وجہ سے ہالینڈ میں ہیں، رولینٹ اولٹمینز نے کوچنگ جاری رکھنے یا نہ رکھنے کے حوالے سے دو روز کا وقت مانگا ہے، وہ دو روز میں اپنی دستیابی کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔

Continue Reading

مقبول خبریں