Connect with us

کھیل

ایک بار پھر نظر انداز

Published

on

ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے قومی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگئے۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی 4 ارکان پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لئے 16 رکنی ٹیم کا قذافی اسٹیڈیم میں اعلان کیا تو 32سال کے فواد عالم کے لئے افسوسناک اعلان تھا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے اور فٹنس میں خود کو بہترین ثابت کرنے کے باوجود وہ سلیکشن کے معاملے میں پھر پیچھے رہ گئے۔
ایسا بائیں ہاتھ کے بیٹس مین کیساتھ پہلی بار نہیں ہوا،کئی سال سے چھوٹے قد کے بلے باز کو سیکڑوں مرتبہ نظر انداز کئے جانے کے کرب سے دوچار ہونا پڑا ہے، البتہ حوصلے اور عزم کے معاملے میں فواد عالم نے فولادی قوت پائی ہے۔ اپنے والد سابق فرسٹ کلاس کرکڑ طارق عالم کی حوصلہ افزائی نے کبھی فواد عالم کے حوصلوں کو پست نہیں ہونے دیا اور سر جھکا کر کارکردگی دکھاتے جانا فواد عالم کی اولین ترجیح رہی تھی اور ہے۔

Advertisement

کھیل

ایشیا کپ: ٹاکرا آج ہوگا

Published

on

Pakistan VS India

دبئی کے ایشیا کپ میں ایک اور بڑا معرکہ آج کھیلا جائے گا جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک میچ کھیلا جا چکا ہے جس میں بھارت نے قومی ٹیم کو باآسانی شکست دی تاہم بھارت کے ہاتھوں بنگلا دیش اور پاکستان کے ہاتھوں افغانستان کی ہار کے بعد ایشیا کپ میں ایک اور بڑا مقابلہ ہونے کو ہے۔

آج ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم ترین میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے، اس بڑے مقابلے کو دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ ایک بار پھر بے قرار ہیں۔

آج کے اہم میچ میں جس  ٹیم نے کامیابی حاصل کی اس کی ایشیا کپ کے فائنل تک رسائی کی راہ ہموار ہوجائے گی اور ہارنے والے ٹیم کے لیے اگر مگر کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

پاکستان اور بھارت کا یہ ہائی وولٹیج میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔

Continue Reading

کھیل

لیور کپ: شکست سے دوچار

Published

on

Roger and nowak

لیور کپ میں دنیائے ٹینس کے دو سپر سٹارز راجرفیڈرر اور نوواک جوکووچ پہلی بار جوڑی بناکر ایک ساتھ ٹینس کورٹ میں اترے لیکن اس ڈبلز میچ میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

شکاگو میں لیور کپ کے مقابلے شروع ہوگئے ہیں جس میں یورپ اور ریسٹ آف دی ورلڈ کی ٹیمیں شریک ہیں۔ ریسٹ آف دی ورلڈ ٹیم کے سوئس سٹار راجرفیڈرر اور سربین سٹار نوواک جوکووچ کا سامنا ٹیم یورپ کے جیک سوک اور کیون اینڈرسن سے ہوا۔

شائقین نے پہلی بار دونوں چیمپئنز کو ایک ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا تاہم  فیڈرر اور جوکووچ اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، پہلے سیٹ میں انہوں نے حریف جوڑی پر 7-6 سے برتری حاصل کی لیکن دوسرے سیٹ میں جیک اور اینڈرسن  نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے سٹارز جوڑی کو 6-3 سے شکست دے  کر مقابلہ ایک  ایک سے برابر کردیا۔

تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں یورپین ٹیم نے ریسٹ آف ڈی ورلڈ کی اس ڈریم جوڑی کو 6-10 سے ہراکرسب کو حیران کردیا میچ کے دوران فیڈرر اور نوواک جوکووچ کی دلچسپ حرکات سے شائقین کافی لطف اندوز ہوئے۔

Continue Reading

کھیل

کوچنگ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

Published

on

Roelant o ltmans

پاکستان ہاکی ٹیم کے ڈچ کوچ رولینٹ اولٹمینز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ان کی جگہ حسن سردار کو ہیڈ کوچ کی اضافی ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔

اپنے استعفیٰ کے بعد قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایک پیغام میں اولٹمنز نے کہا موجودہ حالات ایسے نہیں کہ جن میں پلیئرز اپنی بہترین پرفارمنس دے سکیں اور پاکستان ہاکی فیڈریشن میں ان حالات کو بہتر کرنے کی صلاحیت نہیں۔

اولٹمنز کے استعفے کے بعد اب پاکستان ہاکی فیڈریشن حسن سردار کو قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی اضافی ذمہ داری سوپنے پر غور کررہی ہے۔

ترجمان پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہیڈ کوچ رولینٹ اولٹمینز کے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا اولٹمینز کے کچھ فیملی مسائل ہیں قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولینٹ اولٹمینز فیڈریشن کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا ہیڈ کوچ فیملی مسائل کی وجہ سے ہالینڈ میں ہیں، رولینٹ اولٹمینز نے کوچنگ جاری رکھنے یا نہ رکھنے کے حوالے سے دو روز کا وقت مانگا ہے، وہ دو روز میں اپنی دستیابی کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔

Continue Reading

مقبول خبریں