Connect with us

کھیل

انگلینڈ روانہ

Published

on

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ روانہ ہوگئے۔لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بذریعہ نجی ایئرلائن محمد حفیظ انگلینڈ روانہ ہوگئے جہاں وہ کل اپنے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیں گے۔ یاد رہے کہ محمد حفیظ پر غیرقانونی ایکشن کی وجہ سے بولنگ پر پابندی ہے اور گزشتہ سال ان کے ایکشن پر اعتراض اٹھاتے ہوئے آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل امپائروں نے ان کا بولنگ ایکشن غیرقانونی قرار دیا تھا۔تاہم محمد حفیظ بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ پاس کرنے کے لیے پُرامید ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ایکشن کلئیر کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

Advertisement

کھیل

ایشیا کپ میں ناقص کارکرگی:اینجلو میتھیوز کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

Zeeshan Ali

Published

on

angelo methews

ایشیا کپ میں سری لنکن ٹیم کی ناقص کارکردگی پر اینجلو میتھیوز کو کپتانی سے ہٹادیا گیا، دورہ انگلینڈ میں چندیمل ٹیم کی قیادت کریں گے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سلیکٹرز نے اینجلو میتھیوز سے فوری طور کپتان کی حیثیت سے ذمہ داریاں چھوڑنے کا کہا ہے۔

بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ میتھیوز کو کیوں کپتانی سے برطرف کیا گیا تاہم ایشیا کپ میں کپتانی کے حوالے سے میتھیوز کو شدید تنقید کا سامنا تھا۔

سری لنکن ٹیم ایشیا کپ 2018ءکے گروپ میچز میں افغانستان اور بنگلادیش کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔

افتتاحی میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو 137 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

چندیمل پہلے ہی سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ہیں اور اب وہ تمام فارمیٹ کی کرکٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

سری لنکا کے 10 اکتوبر سے شروع ہونے والے دورہ انگلینڈ کے دوران پانچ ایک روزہ بین الاقوامی، ایک ٹی 20 اور تین ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

Continue Reading

کھیل

بھارت سے شکست :سابق کپتان سلیم ملک نے ذمہ دار سرفراز کوقرار دیدیا

Zeeshan Ali

Published

on

saleem malik

قومی ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے بھارت کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست پر کہا ہے کہ جب ٹیم کے کپتان کا حوصلہ پست ہو تو وہ باقی ٹیم کو کیسے لے کر چلے گا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی ایشیا کپ میں پرفارمنس لمحہ فکریہ ہے، بھارت کے ہاتھوں لگاتار دوسری شکست نے غیرملکی کوچز کی پلاننگ اور اہلیت پر سوالیہ نشان لگادیا ہے، کھیلے گئے میچز میں ہماری ٹیم کا بیلنس اچھا نظر نہیں آیا، متحدہ عرب امارات میں بیٹنگ میچ جتواتی ہے باو¿لنگ نہیں، تاہم بابر اعظم اور شعیب ملک کے سوا کوئی بلے باز نہیں ہے جو اس وقت ٹیم کو لے کر چلے۔

سلیم ملک نے قومی ٹیم کے کپتان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد کا نمبر چار پر بیٹنگ پر آنا غلط فیصلہ ہے، کپتان سرفراز احمد کو بظاہر یہ معلوم نہیں ہوتا کہ اس نے کیا کرنا ہے کہاں کھیلنا ہے، جب ٹیم کے کپتان کا حوصلہ پست ہو تو وہ باقی ٹیم کو کیسے لے کر چلے گا، کپتان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر چلے، دباو¿ سے نکلیں اور دوسروں کو بھی کھل کر کھیلنے دیں ، ہر موومنٹ پر روک ٹوک مناسب نہیں۔

سلیم ملک کا کہنا تھا کہ کوچ کو کھلاڑیوں کو کہنا چاہئے کہ وہ اپنے قدرتی انداز میں کرکٹ کھیلیں، ٹیم انتظامیہ جب اپنے اچھے کھلاڑی کو یہ کہے کہ آپ ٹیم سے باہر ہونے لگے ہیں تو وہ مزید دباؤ میں آ جائے گا، محمد حفیظ اور عمر اکمل جیسے بلے بازوں کی ٹیم کو ضرورت ہے۔

سلیم ملک نے کہا کہ فخر زمان کو دباؤ میں سمجھ نہیں آرہا کہ وہ گیند کو روکے یا ہٹ کرے، حریف ٹیموں نے اس کے خلاف ہوم ورک کررکھا ہے، اس مشکل وقت میں اب ایسے منوانا ہوگا کہ وہ بڑا بلے باز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش سے بہتر ہے اور میرے خیال میں اسے با آسانی ہرایا جاسکتا ہے، تاہم بھارت کے خلاف فائنل میں ٹیم کو مشکل پیش آسکتی ہے۔

Continue Reading

کھیل

ایشین ہاکی چیمپیئنزٹرافی کی تیاریوں کے لئے 31 کھلاڑیوں کا اعلان

Zeeshan Ali

Published

on

pakistan hockey team

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں کے لئے 31 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

ایشین ہاکی چیمپیئنزٹرافی کی تیاریوں کے لئے 31 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا۔ کمبل چوری کیس میں مبینہ ملوث تینوں پلیئرزسمیت ایشین گیمز کا حصہ بننے والے تمام کھلاڑی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی کپتان رضوان سینئر، راشد محمود اور شفقت رسول انٹرنیشنل لیگ کی وجہ سے کیمپ کے ابتدائی مرحلہ میں دستیاب نہیں ہوں گے، اولیمپئن محمد زبیر کی 4 سال کے بعد واپسی ہوئی ہے، سران بن قمر اور ذیشان بخاری سمیت متعدد جونیئر کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ پی ایچ ایف کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے منتخب کھلاڑیوں کو منگل کی شام نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کیمپ کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں میں عمران بٹ، مظہر عباس،امجد علی،محمد عرفان سینئر،راشد محمود،علیم بلال، عماد شکیل بٹ، مبشر علی، تصورعباس، رضوان جونئیر، رضوان سینئر، توثیق ارشد، علی شان، عمر بھٹہ، ابوبکر محمود، شفقت رسول، اظفر یعقوب، محمد عتیق، ارسلان قادر، اعجاز احمد،رانا سہیل،عرفان جونیئر، محمد دلبر،فیصل قادر، ایم رضوان،عاطف مشتاق،رضوان علی،محمد زبیر، ساران بن قمر، منیب الرحمن اورسید ذیشان بخاری شامل ہیں۔

Continue Reading
Advertisement
traffic police lahore challan copy
پاکستان2 گھنٹے ago

ٹریفک پولیس میدان میں ……..24 گھنٹوں میں 5315 چالان

asad umer
پاکستان2 گھنٹے ago

ابھی ایک ماہ ہوا ہے آگے دیکھیں ہوتا کیا ہے :اسد عمر

fawad chaudhry
پاکستان2 گھنٹے ago

پاکستان شہید برہان وانی کو فریڈم فائٹر سمجھتا ہے،فواد چوہدری

india
انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

ہماچل پردیش میں طوفانی بارشیں، مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک

protest-against-indian-army-chief
پاکستان2 گھنٹے ago

بھارت کی دھمکیوں کیخلاف سوئی میں احتجاجی مظاہرے

harrasment
پاکستان3 گھنٹے ago

طالبات کو ہراساں کرنے والا کالج پروفیسر نوکری سے فارغ

kursheed shah
پاکستان3 گھنٹے ago

خورشید شاہ بھی نیب کی زد میں آ گئے ،تحقیقات شروع

john tarmal
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

دنیا میں سب سے زیادہ انتخابات میں حصہ لینے اور ہارنے کا عالمی اعزاز

chaman
پاکستان3 گھنٹے ago

25 سال سے جاری خون ریزی ختم کرنے کےلئے امن کی کوششوں کا آغاز

counsil
پاکستان3 گھنٹے ago

تحریک انصاف کی حکومت کا سابقہ حکومت کے راز کھولنے کا فیصلہ

eyes lens
صحت3 گھنٹے ago

لینز کا استعمال آپ کی آنکھوں کےلئے خطرناک

skin problems
صحت3 گھنٹے ago

جلدکی حفاظت کےلئے 5 گھریلو ٹوٹکے

sleeping time
صحت4 گھنٹے ago

وقت پر سونا اور بیدار ہونا اچھی صحت کےلئے موزوں

angelo methews
کھیل4 گھنٹے ago

ایشیا کپ میں ناقص کارکرگی:اینجلو میتھیوز کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

saleem malik
کھیل5 گھنٹے ago

بھارت سے شکست :سابق کپتان سلیم ملک نے ذمہ دار سرفراز کوقرار دیدیا

مقبول خبریں