Connect with us

کھیل

160رنزدرکار

Published

on

آئرلینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 339 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جس کے بعد پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 160 رنز درکار ہیں۔ میزبان ٹیم نے پانچویں روز 7 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز سے اپنی دوسری اننگز شروع کی لیکن اس کے آخری تینوں کھلاڑی محض 20 رنز کا اضافہ کر سکتے اور پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 66 رنز دے کر 5، محمد عامر نے 63 دے کر 3 جب کہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ آئرلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ کا درجہ ملنے کے بعد اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔ ڈبلن میں میچ کے پانچویں روز بارش کی بھی پیش گوئی ہے اور اگر ایسا ہوا تو میچ ڈرا ہوسکتا ہے۔

Advertisement

کھیل

کم عمر لڑکی کو نازیبا میسز بھیجے پر تنقید کا سامنا

Ali Waqas

Published

on

shane warne

دنیا کے سابق بہترین بولرز میں سے ایک شین وارن اپنے کرئیر کے دوران اور ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اکثر سکینڈلز کی زد میں رہے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اس بار شین وارن نے ایک کم عمر لڑکی کو نازیبا میسز بھیجے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

اننچاس سالہ شین وارن نے جون سے اگست کے دوران لندن میں 24 سالہ برطانوی لڑکی سے میسج پر رابطہ رکھا اور اس لڑکی کو نازیبا میسجز بھی بھیجے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی کا کہنا ہے کہ اس نے وہ میسیجز دیکھ کر شین وارن سے سوشل میڈیا پر بنا تعلق توڑ لیا ہے۔

Continue Reading

کھیل

افغانستان کی شاندار بیٹنگ، پاکستان کو 258 رنز کا ہدف دیدیا

Zeeshan Ali

Published

on

pakistan team

ابو ظہبی: ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سپر فور مرحلے میں افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لیے 258 رنز کا ہدف دے دیا۔

ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کے ابتدائی گیند بازوں کی نپی تلی بولنگ کے باعث افغانستان کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو سست آغاز فراہم کیا اور 31 رنز پر اس کی دو وکٹیں گرگئیں۔

اس موقع پر حشمت اللہ شاہدی اور رحمت شاہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 63 رنز کی شراکت فراہم کی۔ رحمت شاہ 36 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔

30ویں اوور کے اختتام پر افغانستان نے 116 رنز بنالیے تھے جبکہ اس کی تین وکٹیں گرچکی تھیں۔ پاکستان کی جانب سے تینوں وکٹیں محمد نواز نے حاصل کیں۔

اس میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں تجربہ کار لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر، فہیم اشرف اور شاداب خان کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ان کی جگہ نوجوان لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، لیفٹ آرم اسپنر حارث سہیل اور محمد نواز کو کھلایا گیا ہے

Continue Reading

کھیل

قومی ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی شاداب خان گروئن انجری کا شکار ہو گئے

Zeeshan Ali

Published

on

shadab khan

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر شاداب خان گروئن انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں آج کے میچ میں نہیں کھلایا گیا۔

افغانستان کے خلاف میچ سے قبل فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے ،جس کے باعث انہیں افغانستان کے خلاف میچ کے لئے فائنل الیون میں شامل نہیں کیا گیا،قومی ٹیم نے شیخ زیدسٹیڈیم میں جمعے کی نماز ادا کی ،جس کے بعد شاداب خان کا فٹنس ٹیسٹ پاکستان کے ٹرینر گرانٹ لوڈن نے لیا، 19 سالہ شاداب خان کو انجری سے بچانے کے لئے انہیں میچ میں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا،شاداب خان نے بھارت کے خلاف میچ میں 9 گیندوں پر روہت شرما کی وکٹ حاصل کی تھی۔

شاداب خان کے ان فٹ ہونے پر محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ محمد عامر کو خراب بولنگ فارم کی وجہ سے ڈراپ کرکے شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے کیپ دی گئی,شاہین شاہ کو ون ڈے کیپ بولنگ کوچ اظہر محمود نے دی جب کہ فہیم اشرف کو ڈراپ کرکے بائیں ہاتھ کے بیٹسمین حارث سہیل کو شامل کیا گیا ہے۔

Continue Reading
cylinder blast in house
پاکستان11 منٹ ago

تربت : سلنڈر دھماکے سے متعدد خواتین و بچے زخمی

shane warne
کھیل21 منٹ ago

کم عمر لڑکی کو نازیبا میسز بھیجے پر تنقید کا سامنا

FBR
پاکستان32 منٹ ago

نان فائلرز کو خریداری کی اجازت سے سرمایہ کاری بڑھے گی

tarai dai
انٹرنیشنل53 منٹ ago

61 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

tax
پاکستان1 گھنٹہ ago

انجمن تاجران نے وِدہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ مسترد کر دیا

jam kamal
پاکستان2 گھنٹے ago

سیف سٹی پراجیکٹ پر جلد عملدرآمد ہوگا: جام کمال

i phone X
ٹیکنا لوجی2 گھنٹے ago

ایپل کے اب تک کے مہنگے ترین آئی فون فروخت کے لیے پیش

saudi women
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

سعودی خاتون نے والد کے خلاف سرپرستی کا مقدمہ جیت لیا

falstin
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

سپین کا یورپی یونین سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ

indian forces attock on kashmir
کشمیر3 گھنٹے ago

قابض بھارتی فوج نے مزید 5 کشمیریوں کو شہید کردیا

banana
صحت3 گھنٹے ago

روزانہ ایک کیلا کھائیں …………مختلف بیماریوں سے بچیں

bilawal bhutto
پاکستان3 گھنٹے ago

تشدد اور دہشت گردی عالمی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں، بلاول بھٹو

pakistan team
کھیل3 گھنٹے ago

افغانستان کی شاندار بیٹنگ، پاکستان کو 258 رنز کا ہدف دیدیا

oranges
صحت3 گھنٹے ago

بڑھاپے میں نابینا پن سے بچانے والا پھل ’نارنجی‘

murad ali shah
پاکستان3 گھنٹے ago

وزیر اعلیٰ سندھ کا پولیس کا یونیفارم تبدیل کرنے کا حکم

مقبول خبریں