Connect with us

کھیل

تاریخی ٹیسٹ میں کامیابی

Published

on

pakistan team

آئرلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم اور امام الحق کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستان نے آئرلینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 160 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔میچ کے پانچویں روز آئرلینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز سے اپنی دوسری اننگز شروع کی لیکن اس کے آخری تینوں کھلاڑی محض 20 رنز کا اضافہ کرسکے اور پوری ٹیم 339 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کی تین وکٹیں صرف 14 رنز کے مجموعے پر گرگئیں۔اظہر علی 2، حارث سہیل 7 اور اسد شفیق صرف ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔چوتھی وکٹ پر بابر اعظم اور امام الحق نے ٹیم کو سہارا دیا اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی جیت کی بنیاد رکھی۔دونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں اور 126 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی جس کے بعد بابر اعظم 140 کے مجموعی اسکور پر 59 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد کپتان سرفراز احمد بیٹنگ کے لیے آئے تاہم وہ میچ فنش نہ کرسکے اور 8 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

سرفراز کے بعد شاداب خان کریز پر آئے جنہوں نے امام الحق کا خوب ساتھ دیا اور میچ کو منطقی انجام تک پہنچایا۔نوجوان لیفٹ آرم بیٹسمین امام الحق 74 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے اور وہ دوسری اننگز میں پاکستان کے ٹاپ اسکورر رہے جبکہ شاداب خان 4 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ٹیسٹ ٹیم کا درجہ ملنے کے بعد یہ آئرلینڈ کا پہلا ٹیسٹ میچ تھا جس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Advertisement

کھیل

ڈگلس کوسٹا کو کھلاڑی پر تھوکنے کے الزام میں سزا

Zeeshan Ali

Published

on

d ghules

 جووانٹس کے سٹرائیکر ڈگلس کوسٹا کو حریف کھلاڑی پر تھوکنے کے الزام میں چار میچوں کی پابندی کا سامنا ہے۔ ڈگلس نے میچ کے دوران پہلے حریف کھلاڑی کو کہنی ماری اور اس کے بعد سر سے ٹکر مار کر دور ہٹانے کی کوشش کی لیکن ان کی دونوں حرکتوں کو کیمرے کی نظر نہیں دیکھ سکی۔

بعد ازاں انہوں ںے اسی دوران حریف کھلاڑی ساسولو فیڈریکو پر تھوک دیا جس کو کیمروں کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔ برازیلی کھلاڑٰی کو فروسی نون ، بولونگا ، ناپولی اور یوڈینیس کے خلاف میچ میں شرکت کا موقع نہیں ملے گا۔ 

Continue Reading

کھیل

چائنہ اوپن بیڈمنٹن ایونٹ کے کوآرٹر فائنل کیلئے کوالیفائی

Zeeshan Ali

Published

on

PV sindho

بھارتی کھلاڑی پی وی سندھو نے چائنہ اوپن بیڈمنٹن ایونٹ کے کوآرٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

زنجیانگ میں ہونے والے ایونٹ میں بھارتی کھلاڑی نے عالمی درجہ بندی میں 39 نمبر کی سائینا کواکامی کو 15-21 اور 13-21 سے ہرایا ۔

دونوں جانب سے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائی گئی اور کامیابی کیلئے تمام حربے استعمال ہوئے لیکن قسمت نے پی وی سندھو کا ساتھ دیا اور انہوں نے میچ اپنے نام کر لیا۔ 

Continue Reading

کھیل

پہلے راؤنڈ میں کامیاب

Zeeshan Ali

Published

on

nowmi

یو ایس اوپن کی چیمپئن جاپانی ٹینس سٹار ناؤمی اوساکا نے پین پیسفک ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میںسلواکیا کی ڈومنیکا کو ہرا دیا۔

ٹو کیو میں سجنے والے پین پیسفک ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راونڈ میں یو ایس اوپن کی چیمپئن ناؤمی اوساکا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سلواکیا کی ڈومنیکا کو آؤٹ کلاس کر دیا۔

جاپانی سٹار نے پہلا سیٹ چھ دو سے اپنے نام کیا۔ دوسرے سیٹ میں بھیڈومنیکا کا جادو نہ چل سکا اور ناؤمی اوساکا چھ ،ایک سے جیت کر دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔

Continue Reading
hamid mir
پاکستان14 گھنٹے ago

نواز شریف کی رہائی کے حوالے سے حامد میر کا بڑا دعویٰ

chaudhry nisar and nawaz shrif
پاکستان15 گھنٹے ago

چوہدری نثار کا نواز شریف سے رابطہ

ishaq dar
پاکستان20 گھنٹے ago

اسحاق ڈار کا اپنے بارے میں بڑا فیصلہ

fawad chaudhary
پاکستان17 گھنٹے ago

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نواز شریف کو دھمکی دے ڈالی

reham khan
شوبز21 گھنٹے ago

ایک اور مشکل

aleem khan
پاکستان14 گھنٹے ago

اپنا کام دکھانا شروع کر دیا

انٹرنیشنل20 گھنٹے ago

پاکستان کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا

debt
پاکستان8 گھنٹے ago

50 ارب کے گردشی قرضے ادا کرنے کا فیصلہ

imran khan
پاکستان18 گھنٹے ago

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس؛ نوازشریف کی رہائی کے بعد لائحہ عمل پر غور

chiarabordi
شوبز21 گھنٹے ago

تنقید کرنے والوں کے منہ بند

nawaz shrif with haneef abbassi
پاکستان13 گھنٹے ago

حنیف عباسی کی نواز شریف کے ہمراہ تصویر ……..وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس

bahishti derwazah
پاکستان12 گھنٹے ago

خاتون کے بہشتی دروازہ کھولنے پر انتظامیہ سراپا احتجاج

auction of Buffaloons
پاکستان23 گھنٹے ago

وزیراعظم ہاؤس میں موجود بھینسوں کی نیلامی کا نوٹس جاری

Sara Khan
شوبز11 گھنٹے ago

تصویر لینے پر فوٹو گرافر پر برس پڑیں

bilal and isma
انٹرنیشنل10 گھنٹے ago

بیوی قتل کرکے خودکشی کی کوشش

مقبول خبریں