Connect with us

کھیل

ٹریننگ کیمپ بند

Published

on

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ناکافی فنڈز کی وجہ سے ایشین گیمز کے ٹریننگ کیمپ بند کر دیے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ناکافی فنڈز کی وجہ سے ایشین گیمز کی تیاری کے لیے ریسلنگ، کراٹے اور جوڈو کے کیمپ بند کر دیے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹریننگ کیمپ بند ہونے کے باعث کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ انعام بٹ سمیت متعدد کھلاڑیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ خیال رہے کہ ایشین گیمز رواں برس اگست میں انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ہونے ہیں۔ سیکریٹری ریسلنگ ارشد ستار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹریننگ کیمپ بند کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کیمپ نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کی ٹریننگ بری طرح متاثر ہو رہی ہے لیکن ہمیں بتایا گیا ہے کہ جلد کیمپ شروع ہو جائیں گے۔

Advertisement

کھیل

مانچسٹر کی سوئٹزر لینڈ کے کلب ینگ بوائز کو شکست

Ali Waqas

Published

on

Manchester

 چیمپئنز فٹبال لیگ کے میدان میں انگلینڈ کی ٹیم مانچسٹر یونا ئیٹڈ نے جارحانہ آغاز کیا، مانچسٹر نے سوئٹزر لینڈ کے کلب ینگ بوائزکو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کا پہلا گول پال پوگبا نے اسکور کیا۔ پینالٹی کک پر پال پوگبا نے دوسری بار گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ 66 ویں منٹ میں میچ کا تیسرا اور آخری گول مانچسٹر یونائیٹڈ کے انتھونی مارشل نے سکور کیا۔

Continue Reading

کھیل

کم عمر لڑکی کو نازیبا میسز بھیجے پر تنقید کا سامنا

Ali Waqas

Published

on

shane warne

دنیا کے سابق بہترین بولرز میں سے ایک شین وارن اپنے کرئیر کے دوران اور ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اکثر سکینڈلز کی زد میں رہے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اس بار شین وارن نے ایک کم عمر لڑکی کو نازیبا میسز بھیجے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

اننچاس سالہ شین وارن نے جون سے اگست کے دوران لندن میں 24 سالہ برطانوی لڑکی سے میسج پر رابطہ رکھا اور اس لڑکی کو نازیبا میسجز بھی بھیجے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی کا کہنا ہے کہ اس نے وہ میسیجز دیکھ کر شین وارن سے سوشل میڈیا پر بنا تعلق توڑ لیا ہے۔

Continue Reading

کھیل

افغانستان کی شاندار بیٹنگ، پاکستان کو 258 رنز کا ہدف دیدیا

Zeeshan Ali

Published

on

pakistan team

ابو ظہبی: ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سپر فور مرحلے میں افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لیے 258 رنز کا ہدف دے دیا۔

ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کے ابتدائی گیند بازوں کی نپی تلی بولنگ کے باعث افغانستان کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو سست آغاز فراہم کیا اور 31 رنز پر اس کی دو وکٹیں گرگئیں۔

اس موقع پر حشمت اللہ شاہدی اور رحمت شاہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 63 رنز کی شراکت فراہم کی۔ رحمت شاہ 36 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔

30ویں اوور کے اختتام پر افغانستان نے 116 رنز بنالیے تھے جبکہ اس کی تین وکٹیں گرچکی تھیں۔ پاکستان کی جانب سے تینوں وکٹیں محمد نواز نے حاصل کیں۔

اس میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں تجربہ کار لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر، فہیم اشرف اور شاداب خان کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ان کی جگہ نوجوان لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، لیفٹ آرم اسپنر حارث سہیل اور محمد نواز کو کھلایا گیا ہے

Continue Reading
Manchester
کھیل2 منٹ ago

مانچسٹر کی سوئٹزر لینڈ کے کلب ینگ بوائز کو شکست

cylinder blast in house
پاکستان16 منٹ ago

تربت : سلنڈر دھماکے سے متعدد خواتین و بچے زخمی

shane warne
کھیل25 منٹ ago

کم عمر لڑکی کو نازیبا میسز بھیجے پر تنقید کا سامنا

FBR
پاکستان36 منٹ ago

نان فائلرز کو خریداری کی اجازت سے سرمایہ کاری بڑھے گی

tarai dai
انٹرنیشنل58 منٹ ago

61 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

tax
پاکستان1 گھنٹہ ago

انجمن تاجران نے وِدہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ مسترد کر دیا

jam kamal
پاکستان2 گھنٹے ago

سیف سٹی پراجیکٹ پر جلد عملدرآمد ہوگا: جام کمال

i phone X
ٹیکنا لوجی2 گھنٹے ago

ایپل کے اب تک کے مہنگے ترین آئی فون فروخت کے لیے پیش

saudi women
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

سعودی خاتون نے والد کے خلاف سرپرستی کا مقدمہ جیت لیا

falstin
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

سپین کا یورپی یونین سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ

indian forces attock on kashmir
کشمیر3 گھنٹے ago

قابض بھارتی فوج نے مزید 5 کشمیریوں کو شہید کردیا

banana
صحت3 گھنٹے ago

روزانہ ایک کیلا کھائیں …………مختلف بیماریوں سے بچیں

bilawal bhutto
پاکستان3 گھنٹے ago

تشدد اور دہشت گردی عالمی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں، بلاول بھٹو

pakistan team
کھیل3 گھنٹے ago

افغانستان کی شاندار بیٹنگ، پاکستان کو 258 رنز کا ہدف دیدیا

oranges
صحت3 گھنٹے ago

بڑھاپے میں نابینا پن سے بچانے والا پھل ’نارنجی‘

مقبول خبریں