Connect with us

کھیل

خطرناک عزائم

Published

on

23جون سے ہالینڈ میں شیڈول چیمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، یورپی کنڈیشنز سے ہم آہنگی حاصل کرنے کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم3 جون سے ہی ہالینڈ کے شہر بریڈا میں موجود ہے اورغیرملکی کوچز کی نگرانی میں بھر پور تیاریوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ گزشتہ روز پاکستان کا پہلا پریکٹس میچ ہالینڈ کے لیڈن ہاکی کلب کے خلاف شیڈول تھا جس میں گرین شرٹس نے حریف سائیڈ کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے صفر کے مقابلے میں 7گول سے میچ کا نتیجہ اپنے نام کیا۔میچ کے دوران پاکستانی ٹیم مکمل طور پر چھائی رہی اور اس نے میزبان سائیڈ کے خلاف یکے بعد دیگرے گولز کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔
ارسلان قادر بھر پور فارم میں دکھائی دیے انھوں نے گولز کی ہیٹ ٹرک مکمل کر کے گرین شرٹس کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔میچ کے آغاز میں ہی پاکستانی ٹیم نے جارحانہ انداز اپنایا اور پہلے کوارٹر میں 2 گول کرنے میں کامیاب ہو گئی، کھیل کے8 ویں منٹ میں ارسلان قادر نے گرین شرٹس کی طرف سے پہلا گول کیا جسے 12ویں منٹ میں عرفان جونیئر نے ڈبل کردیا، دوسرے کوارٹر میں بھی پاکستانی ٹیم نے عمدہ کھیل کا سلسلہ جاری رکھا اور مزید 2گول بناکرمیچ پرگرفت مضبوط بنالی۔
پاکستان کی طرف سے تیسرا گول ارسلان قادر نے22ویں منٹ میں کیا، 28ویں منٹ میں کپتان رضوان سینئر نے چوتھا گول بناکرمیزبان سائیڈ کی میچ میں واپسی کے تمام راستے بند کردیے، تیسرے کوارٹر میں پاکستانی ٹیم مزید ایک گول کرنے میں کامیاب رہی، یہ گول 43ویں منٹ میں دلبر نے کیا۔چوتھے کوارٹر میں پاکستان نے مزید 2 بار گیند کو جال کے اندر پھینک کر میچ کا نتیجہ اپنے نام کیا، ارسلان قادر نے 52وین منٹ میں نہ صرف گولز کی ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ پاکستان کی کامیابی کی راہ مزید ہموار کر دی۔
کھیل ختم ہونے سے3 منٹ قبل پاکستانی ٹیم نے ایک بار پھر عمدہ موو بنائی اور گیند کو حریف سائیڈ کے ڈی ایریا میں لے جانے میں کامیاب ہو گئی، وہاں پر پہلے سے موجود دلبر نے ساتھی کھلاڑی کے پاس پر انفرادی طور پر دوسرا جبکہ مجموعی طور پر ساتواں گول کر کے پاکستانی ٹیم کی فتح پر مہر ثبت کی۔ یاد رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم اپنا اگلا پریکٹس میچ ہالینڈ کے خلاف کھیلے گی، دونوں ٹیمیں 11جون کو ایک دوسرے کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

Advertisement

کھیل

ایشیا کپ: بنگلادیش اور افغانستان آج آمنے سامنے

Rashid Saeed

Published

on

bangladash and afganistan

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج بنگلادیش اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ،دونوں ٹیمیں پہلے ہی ایشیا کپ کےاگلے مرحلے یعنی سپر فور کیلئے جگہ بناچکی ہیں ۔

دبئی کے شیخ زید انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میںہونے والا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا ۔گروپ ‘بی میں شامل دونوں ٹیمیں سری لنکا کو شکست دینے کے بعد پہلے ہی سپر فور مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ایشیا کپ سپر فور کے شیڈول پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔

پاکستانی کپتا ن سرفرا زاحمد کے بعد مشرفی مرتضیٰ ایشیا کپ کے شیڈول پر تنقید کرنے والے دوسرے کپتان ہیں ۔

Continue Reading

کھیل

سیزن کے افتتاحی میچ میں ویسٹرن آسٹریلیا کی نمائندگی سے محروم

Ali Waqas

Published

on

D R C

اپنے پالتو کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے کینگرو بیٹسمین ڈی آرسی شارٹ سیزن کے افتتاحی میچ میں ویسٹرن آسٹریلیا کی نمائندگی سے محروم ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب 28 سالہ بیٹسمین اپنے پالتو کتے کے ساتھ ڈاگ ٹوائے کی مدد سے کھیلنے میں مگن تھے کہ اچانک کتے نے جھپٹ کر ڈاگ ٹوائے پر اپنے دانت گاڑ دیئے اور ڈی آرسی شارٹ کا ہاتھ بھی درمیان میں آگیا۔

رپور ٹ کے مطابق ان کی ہتھیلی پر گہرا زخم آیا جس پر ٹانکے بھی لگائے گئے، اب وہ دوسرے راؤنڈ کے میچ میں شرکت کر سکیں گے۔

Continue Reading

کھیل

پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست

Published

on

india win

ایشیا کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹوں شکست دیدی۔

دبئی انٹرنیشنل سیٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 162 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں بھارتی اوپنرز نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور 86 کے مجموعی سکور پر روہت شرما 52 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

بھارت کو دوسرا نقصان 104 رنز پر ہوا جب شیکر دھون 46 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔قبل ازیں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کانگ کانگ کے خلاف ففٹی سکور کرنے والے امام الحق اور فخر زمان نے کیا لیکن تیسرے ہی اوور میں امام الحق دو رنز بنا کر بھونیشور کمار کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

بھونیشور کمار نے پانچویں اوور میں پاکستان کے دوسرے اوپنر فخر زمان کو بھی کیچ آؤٹ کرا دیا، فخر زمان 9 گیندوں کا سامنا کرنے کے باوجود اپنا کھاتا بھی نہ کھول سکے۔

دونوں اوپنرز کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم اور شعیب ملک نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو سنبھالا اور پاکستان کا سکور 85 رنز تک پہنچایا۔ سینتالیس کے انفرادی سکور پر بابر اعظم کلدیپ یادیو کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔

بابراعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان سرفراز احمد وکٹ پر آئے تاہم جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہ چھکا لگانے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ متبادل فیلڈر منیش پانڈے نے ان کا شاندار کیچ پکڑا اور 6 رنز پر ان کی اننگز کا خاتمہ کر دیا۔

100 کے مجموعی سکور پر شعیب ملک بھی 43 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے جب کہ آصف علی بھی 9 رنز بنا کر کیدار جادھو کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

شاداب خان بھی 121 کے مجموعی سکور پر کیدار جادھو کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے، انہوں نے 8 رنز کی اننگز کھیلی۔

فہیم اشرف 22 رنز بنانے کے بعد 157 کے مجموعی سکور پر جسپریت بھمراہ کی گیند پر شیکر دھون کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی نویں وکٹ حسن علی کی صورت میں گری جب وہ ایک رن بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عثمان شنواری تھے جو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے بھونیشوار کمار اور کیدار جادھو نے 3، 3، جسپریت بھمراہ نے دو اور کلدیپ یادیو نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Continue Reading
pakistan international air line
پاکستان3 منٹ ago

پی آئی اے کی نا اہلی، مسافروں کو 10 گھنٹے کاطویل انتظار

Afghan refugees
پاکستان24 منٹ ago

9 محرم الحرام ‘افغان مہاجرین کی پشاور میں داخلے پر پابندی

meera
شوبز26 منٹ ago

بے روزگار اداکارہ کونئی جاب مل گئی

sarmad khoosat
شوبز35 منٹ ago

سزائے موت کے قیدی کا کردار

south korean president
انٹرنیشنل41 منٹ ago

جنوبی کوریا کے صدر ماؤنٹ پیکٹو پہنچ گئے

financial services agency
انٹرنیشنل50 منٹ ago

ہیکرز کا ایک اور کارنامہ ۔۔۔ 7 ارب 40 کروڑ چرا لئے

navy chief admerial zafar mehmood abbasi
پاکستان1 گھنٹہ ago

امریکا میں منعقدہ 23ویں عالمی سی پاور سمپوزیم میں شرکت

facebook
انٹرنیشنل1 گھنٹہ ago

فیس بک جعلی خبروں کو روکنے کیلئے ان ایکشن، وار روم قائم

auction of Buffaloons
پاکستان2 گھنٹے ago

وزیراعظم ہاؤس میں موجود بھینسوں کی نیلامی کا نوٹس جاری

yousaf khan
شوبز2 گھنٹے ago

نو سال گزرگئے

imran khan
پاکستان2 گھنٹے ago

وزیراعظم کی آج دورہ سعودی عرب سے وطن واپسی متوقع

bangladash and afganistan
کھیل2 گھنٹے ago

ایشیا کپ: بنگلادیش اور افغانستان آج آمنے سامنے

driving
انٹرنیشنل8 گھنٹے ago

خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے والے نئے سکول قائم کرنے کا عندیہ

D R C
کھیل8 گھنٹے ago

سیزن کے افتتاحی میچ میں ویسٹرن آسٹریلیا کی نمائندگی سے محروم

flood
انٹرنیشنل9 گھنٹے ago

نائیجیریا: سیلاب کی زد میں آکر 100 سے زائد افراد ہلاک

mariyam nawaz
پاکستان16 گھنٹے ago

مریم نواز نے رہائی کے بعد بڑا فیصلہ کر لیا

shahbaz shrif
پاکستان19 گھنٹے ago

شہباز شریف کی والدہ کو خوشخبری

nawaz shrif
پاکستان15 گھنٹے ago

رہائی کے بعد نواز شریف ،مریم نواز کی تازہ ترین تصاویر سامنے آ گئیں

mariyam orang zaib
پاکستان17 گھنٹے ago

مریم اورنگزیب جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں …….. رو پڑیں

bilawal
پاکستان13 گھنٹے ago

بیگم کلثوم نواز کا انتقال شریف خاندان کیلئے ریلیف ہے: بلاول بھٹو

sardar atiq
کشمیر13 گھنٹے ago

شریف خاندان کی رہائی کے پیچھے این آر او ہے:عتیق احمد خان

nawaz shrif
پاکستان18 گھنٹے ago

مجھے یقین تھا اللہ تعالیٰ مجھے انصاف دے گا:نواز شریف

faisal javed
پاکستان21 گھنٹے ago

نواز ، مریم اور صفدر کا اصل ٹھکانہ اڈیالہ جیل

nawaz maryiam and safdar
پاکستان18 گھنٹے ago

مشکل گھڑیاں ختم …….. اڈیالہ جیل سے رہا

ahsan, shahbaz and khwaja asif
پاکستان20 گھنٹے ago

نواز شریف کو سزاء دینا عمران کےلئے جیت کی راہ ہموار کرنا تھا :احسن اقبال

national accountability beauru
پاکستان19 گھنٹے ago

نیب کا نواز شریف کی سزا معطلی سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

Prime Minister imran khan interview
پاکستان14 گھنٹے ago

پاکستان سعودی عرب کی حمایت جاری رکھے گا: عمران خان

police crack down
پاکستان11 گھنٹے ago

پولیس کی کارروائی، شراب کا کنٹینر برآمد، ٹرک ڈرائیور گرفتار

peoples party
پاکستان18 گھنٹے ago

پیپلز پارٹی نے نواز شریف اور دیگر کی سزا معطلی کو خوش آئند قرار دے دیا

k-Electric company
پاکستان17 گھنٹے ago

کے الیکٹرک اورکرنٹ لگنے سے معذوربچے کے اہل خانہ میں سمجھوتہ

مقبول خبریں