Connect with us

کھیل

آمنے سا منے

Published

on

فٹبال ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور بیلجیئم کی ٹیمیں تیسری پوزیشن کیلیے ہفتے کو مدمقابل آئیں گی۔میگا ایونٹ کی ٹرافی کا فیصلہ اتوار کو فرانس اور کروشیا کے درمیان ہونا ہے، سیمی فائنلز میں ناکامی کے بعد دونوں ملک انگلینڈ اور بیلجیئم کے پاس گھر واپسی سے قبل فتح پانے کا یہ آخری موقع ہے اور ہر ٹیم کی کوشش ہوگی کہ وہ جیت پر اختتام کرتے ہوئے وطن واپس لوٹے،انگلش ٹیم کو فائنل فور مرحلے میں کروشیا نے1-2 سے ہرادیا تھا، اسی طرح بیلجیئم کی ٹیم کو سیمی فائنل میں فرانس نے 1-0 سے ٹھکانے لگایا۔تیسری پوزیشن کے مقابلے میں دونوں ٹیموں کے کوچز اپنی حتمی الیون میں تبدیلیاں کرسکتے ہیں، اس موقع پر انگلش کوچ گیراتھ ساؤتھ گیٹ نے کہا کہ ہم ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہونے کے باوجود اپنی سوچ میں تبدیلی نہیں لائیں گے، اگرچہ ہمارا اولین مقصد 1966 کے بعد انگلینڈ کو ایک اور ورلڈ ٹرافی کا حقدار بنوانا تھا لیکن اب یہ ممکن نہیں رہا، ہم تیسری پوزیشن کے میچ میں اپنی عمدہ پرفارمنس دیکر فاتحانہ انداز سے وطن واپس جانا چاہتے ہیں، اس پر کوئی سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔

Advertisement

کھیل

22 سال بعد بدلہ لے لیا

Rashid Saeed

Published

on

amir sohail and persaad

پاکستان کے سابق کپتان اور اوپنر عامر سہیل نے سابق بھارتی فاسٹ بالر وینکٹیش پرساد سے 22 سال قبل ورلڈکپ 1996 میں اپنے بولڈ ہونے کا بدلہ لے لیا۔

ایشیا کپ 2018 کے مقابلوں کے دوران ایک غیر ملکی اسپورٹس چینل کی جانب سے دونوں سابق کھلاڑیوں کے ساتھ ایک دلچسپ ٹی وی شو کیا گیا جس میں 1996 ورلڈ کپ میں دونوں کھلاڑیوں کے مابین ہونے والی گرما گرمی سے متعلق سوالات کیے گئے۔

اس موقع پر شو کے میزبان کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کو ایک مرتبہ پھر سے اس ٹکراؤ کا فلیش بیک کرنے کے لیے کہا گیا جس پر عامر سہیل اور پرساد رضامند ہوگئے اور دونوں گراؤنڈ میں آگئے۔

22 سال بعد شو کے میزبان کی فرمائش پر عامر سہیل کے ہاتھ میں بال دی گئی جبکہ پرساد کو بیٹنگ کرنے کا کہا گیا۔

عامر سہیل نے گیند پھینکی اور پرساد نے چوکا لگا دیا جس کے بعد انہوں نے عامر سہیل کو اسی انداز میں بلا دکھایا جیسے 1996 میں انہوں نے پرساد کو دکھایا تھا ۔

اس کے بعد اگلی ہی گیند پر عامر سہیل نے پرساد کو بولڈ کر دیا اور 22 سال قبل والے پرساد کے انداز میں انہیں پویلین جانے کا اشارہ کیا۔

یہ دلچسپ منظر شو کے میزبان کی ہدایت کے عین مطابق تھا اس لیے اس بار دونوں کھلاڑیوں کے انداز میں گرما گرمی کے بجائے مزاحیہ ہنسی شامل تھی۔

Continue Reading

کھیل

سپر فور مرحلے میں پاکستان کا پہلا اہم میچ

Published

on

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کا آغاز جمعے سے ہو رہا ہے جس میں پاکستان کا پہلا اہم میچ افغانستان سے شیخ زید اسٹیڈیم میں ہو گا جب کہ بھارتی کرکٹ ٹیم دبئی میں بنگلا دیش کے خلاف میچ کھیلے گی۔بھارت کے ہاتھوں آٹھ وکٹوں کی ذلت آمیز شکست کے بعد پاکستان ٹیم اپنی بیٹنگ لائن کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ والا دن ہمارے لئے خراب دن تھا اور ہماری کارکردگی بھی توقعات سے بہت کم تھی، مایوس کُن کارکردگی کا کوئی دفاع نہیں کر سکتا پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹورنامنٹ سے قبل دو ون ڈے انٹر نیشنل ہوئے ہیں، دونوں پاکستان نے جیتے ہیں لیکن افغانستان کی ٹیم نے اپنے اسپنرز راشد خان، مجیب اور محمد نبی کی وجہ سے حریف ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے

Continue Reading

کھیل

اے ایس ایف نےبالز چھین لیں، کھلاڑیوں کی فلائٹ مِس

Published

on

بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان ٹین پن باؤلنگ ٹیم سے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) اہلکاروں نے بالز چھین لیں، جس کے باعث 4 کھلاڑی بنکاک روانہ ہوسکے جبکہ 4 کی فلائٹ مِس ہوگئی۔واضح رہے کہ پاکستان ٹین پن باؤلنگ ٹیم 22 ستمبر سے شروع ہونے والی ورلڈ ٹوور چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے بنکاک جارہی ہے، جو 28 ستمبر تک جاری رہے گی۔

اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی 8 رکنی ٹیم نے ورلڈ ٹوو ربالنگ چیمپئین شپ میں شرکت کرنی تھی۔پاکستان ٹین پن باؤلنگ ٹیم کے کھلاڑی اعجاز الرحمان کے مطابق ٹیم نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے صبح 10 بجے روانہ ہونا تھا تاہم اے ایس ایف اہلکاروں نے اُن سے بالز چھین لیں اور کہا کہ انہیں کارگو کے ذریعے بھیجا جائے۔
اعجاز الرحمان کے مطابق یہ مخصوص بال ہر کھلاڑی کے پاس ہوتی ہے، جس پر وہ پریکٹس کرتا ہے

Continue Reading
hamid mir
پاکستان20 گھنٹے ago

نواز شریف کی رہائی کے حوالے سے حامد میر کا بڑا دعویٰ

chaudhry nisar and nawaz shrif
پاکستان20 گھنٹے ago

چوہدری نثار کا نواز شریف سے رابطہ

fawad chaudhary
پاکستان23 گھنٹے ago

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نواز شریف کو دھمکی دے ڈالی

aleem khan
پاکستان20 گھنٹے ago

اپنا کام دکھانا شروع کر دیا

debt
پاکستان13 گھنٹے ago

50 ارب کے گردشی قرضے ادا کرنے کا فیصلہ

imran khan
پاکستان24 گھنٹے ago

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس؛ نوازشریف کی رہائی کے بعد لائحہ عمل پر غور

nawaz shrif with haneef abbassi
پاکستان19 گھنٹے ago

حنیف عباسی کی نواز شریف کے ہمراہ تصویر ……..وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس

chief justice mian saqib nisar
پاکستان3 گھنٹے ago

چیف جسٹس کو ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دے دیا

bahishti derwazah
پاکستان17 گھنٹے ago

خاتون کے بہشتی دروازہ کھولنے پر انتظامیہ سراپا احتجاج

Sara Khan
شوبز16 گھنٹے ago

تصویر لینے پر فوٹو گرافر پر برس پڑیں

pakistani actor noor
شوبز2 گھنٹے ago

واپسی کا فیصلہ۔۔۔ سب حیران

bilal and isma
انٹرنیشنل16 گھنٹے ago

بیوی قتل کرکے خودکشی کی کوشش

chasma swaraj and shah mehmood qureshi
پاکستان2 گھنٹے ago

’’مذاکرات ‘‘ پس پردہ قوتوں کے بارے میں اہم انکشاف

faisal raza abdi
پاکستان2 گھنٹے ago

چیف جسٹس کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے پر مقدمہ درج

US President Trump
پاکستان2 گھنٹے ago

بڑا یوٹرن۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چین ٹاؤٹ امریکہ ان

مقبول خبریں