Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

کھیل

زمبابوے کو400 کا ہدف

Rashid Saeed

Published

on

پانچ ایک روزہ میچوں کی سریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 400 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان جاری پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا، دونوں اوپنرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایک روزہ میچ میں 304 رنز کی سب سے بڑی اوپننگ شراکت کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ دونوں اوپنرز نے انتہائی پراعتماد انداز سے کھیلتے ہوئے سنچریاں مکمل کیں اور پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور عمران فرحت کے درمیان 228 رنز کی اوپننگ شراکت کا سابقہ ریکارڈ توڑا جب کہ کچھ ہی دیر بعد فخرزمان نے 150 کا ہندسہ عبور کیا اور 287 رنز کی سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے 304 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی تاہم امام الحق 113 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
فخر زمان نے انتہائی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور جارحانہ انداز میں نہ صرف سنچری مکمل کی بلکہ پاکستان کی طرف سے سعید انور کا 194 رنز کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ڈبل سنچری بنائی، فخرزمان پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے ایک روزہ میچ میں ڈبل سنچری بنائی۔
ون ڈاؤن آنے والے آصف علی نے بھی جارحانہ انداز اپنایا اور نصف سنچری مکمل کی جب کہ فخرزمان نے 156 گیندوں پر 210 رنز کی اننگز کھیلی اور ناقابل شکست رہے، اوپنرز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے مقررہ اوورز میں 399 رنز بنائے۔ اس سے پہلے پاکستان کی جانب سے سب سے بڑی پارٹنرشپ کا اعزاز محمد حفیظ اور عمران فرحت کے درمیان 228 رنز کا تھا جو انہوں نے 2011 میں زمبابوے کے ہی خلاف بنایا تھا جب کہ سب سے بڑی اوپننگ شراکت کا عالمی ریکارڈ سری لنکا کے تھرنگا اور جے سوریا کے پاس 286 رنز کا تھا جو انہوں نے 2006 میں انگلینڈ کے خلاف بنایا تھا۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم کو سیریز میں 0-3 فیصلہ کن برتری حاصل ہے، پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 201 رنز جب کہ دوسرے اور تیسرے ون ڈے میں 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کی تھی۔

کھیل

اظہرعلی کو کس چیز کا افسوس ہے

anees akhtar

Published

on

azhar ali

ٹیسٹ کرکٹراظہرعلی کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کےخلاف رنزنہ کرنےکا انہیں افسوس ہے،ایک ہی اندازمیں آوٹ ہونامایوس کن تھا، یہ تاثر درست نہیں کہ پاکستانی بلے باز شارٹ بالز نہیں کھیل سکتے۔

واضح رہے ڈربن میں جنوبی افریقا نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 5وکٹ سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز 1۔1 سے برابر کردی ، پاکستان کرکٹ ٹیم 45 اعشاریہ 5 اوورز میں 203رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ایک بیان میں اظہر علی نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں پچز کی وجہ سے مسئلہ رہا، تنقید کرنے والوں کو یہ ضرور دیکھنا چاہئے کہ کنڈیشنز کیسی تھیں ۔

اظہر علی کو کس چیز کا افسوس ہےانہوں نے کہا کہ مصباح الحق اور یونس خان کا خلا پر کرنے میں وقت لگے گا ، ان دونوں کے جانے کے بعد اچھا نہیں کھیل سکا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ گھٹنے کی تکلیف ضرور مسائل پیدا کرتی ہے لیکن فٹنس کے لیئے بھرپور محنت کر رہا ہوں ۔

Continue Reading

کھیل

ملتان سلطانزنےآندرے رسل کومنتخب کرلیا

anees akhtar

Published

on

andrey smith

پی ایس ایل ڈرافٹ  میں ملتان سلطانز نے ان فٹ اسٹیون اسمتھ کی جگہ آندرے رسل کو منتخب کرلیا۔

بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے آسٹریلوی کرکٹر اسٹیون اسمتھ کی خدمات سے محروم ہونے کے بعد ان کا خلا ویسٹ انڈین آل راؤنڈر سے پر کیا گیا ہے، ملتان سلطانز نے جوئے  ڈینلی کی جگہ جیمز ونس کو لیا ہے، ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو تاخیر سے 27 فروری کو جوائن کرنا ہے۔

پشاور زلمی نے افغان کرکٹر وقار سلمان خیل کی جگہ ویسٹ انڈین بیٹسمین آندرے فلیچر کو لیا ہے، لاہور قلندرز نے ہارڈس ولجوئین اور ڈیوڈ ویز کو لیا ہے جو اے بی ڈی ویلیئرز، کارلوس بریتھ ویٹ اور کورے اینڈرسن کی رخصتی کے بعد دستیاب ہوں گے۔

ملتان سلطانز نے 21ویں کھلاڑی کے طور پر آل راؤنڈر حماد اعظم کو منتخب کیا ہے، لاہور قلندرز نے مڈل آرڈر بیٹسمین سعد علی کا انتخاب کیا، محمد عرفان جونیئر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جب کہ عمر خان کراچی کنگز کے اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی اپنے اسکواڈز کے لئے اکیسویں پلیئر کا اعلان بعد میں کریں گے۔

Continue Reading

کھیل

ویسٹ انڈین ٹیم کراچی میں 3 میچز کھیلے گی

Published

on

ویسٹ انڈین ویمن ٹیم کراچی میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی پہلا میچ 31 جنوری کو کھیلاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مہمان کرکٹرز کے مختصر دورہ کے حوالے سے شکوک دور ہوگئے پہلا میچ 31جنوری کو کھیلا جائے گا، دوسرا یکم اور تیسرا 3 فروری کو شیڈول کیا گیا ہے۔ تینوں میچز ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے جائیں گے۔ کراچی میں میچز کے بعد مہمان ٹیم دبئی میں 3 ون ڈے میچ کھیلے گی۔یاد رہے کہ ویسٹ انڈین ویمن ٹیم کا یہ 15سال بعد پاکستان کا دورہ ہے۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم کا دورہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے ایک اہم قدم ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ میں مثالی تعلقات رہے ہیں جو آنے والے وقتوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔

Continue Reading
Advertisement
hamza shahbaz
پاکستان1 منٹ ago

پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی، حمزہ شہباز کا بڑا فیصلہ

ambar jhony
شوبز3 منٹ ago

جونی ڈیپ کا سابق اہلیہ اوراخبارپرمقدمہ

Federal cabinet meeting
پاکستان13 منٹ ago

وفاقی کابینہ اجلاس‘ پی آئی اے میں 1952ایکٹ کا نفاذ

asad umer1
پاکستان18 منٹ ago

مالیاتی پیکیج عوام کی بہتری کیلئے ہے: اسد عمر

karachi city councle meeting.JPG
پاکستان22 منٹ ago

کراچی سٹی کونسل اجلاس میدان جنگ میں تبدیل

chairman nab justice retaird javed iqbal
پاکستان33 منٹ ago

نیب کی 13 ماہ کی کارکردگی، 3 ارب سے زائد رقم برآمد

shabaz shrif
پاکستان34 منٹ ago

نواز شریف کی صحت سے متعلق خبریں اچھی نہیں

Sikh community
پاکستان37 منٹ ago

پشاورمیں سکھ کمیونٹی پر ہیلمٹ کی پابندی مستثنیٰ قرار

thief of id card
پاکستان41 منٹ ago

نادرا دفتر سے شناختی کارڈ چوری کرنیوالا ملزم گرفتار

azhar ali
کھیل42 منٹ ago

اظہرعلی کو کس چیز کا افسوس ہے

sindh assembly
پاکستان45 منٹ ago

سندھ اسمبلی اجلاس، تفتیش سے پہلے علاج کا بل پیش

sarah7
شوبز47 منٹ ago

سارہ علی خان میڈیا سے دوررہنے کا مشورہ

hamza shahbaz
پاکستان50 منٹ ago

سانحہ ساہیوال،اپوزیشن کا جوڈیشل کمیشن بناینکا مطالبہ

asad umer
پاکستان1 گھنٹہ ago

آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کی فی الحال ضرورت نہیں: اسد عمر

imran khan
پاکستان1 گھنٹہ ago

وزیراعظم نے میانوالی جلسہ منسوخ کر دیا

mlika arora
شوبز22 گھنٹے ago

ملائیکہ اروڑا کواپنے ڈرائیورپرشک ہونے لگا

nawaz sharif
پاکستان23 گھنٹے ago

نواز شریف کو ایک بار پھر بڑی پیشکش

firdose ashiq awan
پاکستان21 گھنٹے ago

فردوس عاشق اعوان وزیراعلیٰ پنجاب کے حق میں بول پڑیں

sarfraz ahmad
کھیل21 گھنٹے ago

کسی کودکھی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا

ishaq dar
پاکستان22 گھنٹے ago

اسحاق ڈار کا وزیرخزانہ اسدعمر کوعہدہ چھوڑنے کا مشورہ

kangna ranvat
شوبز22 گھنٹے ago

کنگنا رناوت کوشدید مخالفت کا سامنا

asif ali zardari
پاکستان23 گھنٹے ago

ایک زرداری سب پر بھاری ۔۔۔ بریکنگ نیوز

پاکستان22 گھنٹے ago

زرداری کو گھسیٹنے پر شہباز شریف کا شکریہ

asad umar
پاکستان23 گھنٹے ago

بینکنگ ٹرانزیکشنزپرٹیکس ختم، سستے گھروں کیلئے قرض حسنہ اسکیم کا اعلان

women voters
پاکستان23 گھنٹے ago

خواتین ووٹوں کی تعداد کم،چاراضلاع کے انتخابات کالعدم

Development schemes
پاکستان22 گھنٹے ago

ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 6 کروڑ کی منظوری

khuram dastgir
پاکستان22 گھنٹے ago

منی بجٹ آف شوراثاثے ریگولرائز کرنے کی واردات

shilpa sethi
شوبز21 گھنٹے ago

شلپا شیٹھی پرقرض واپس نہ کرنے پرمقدمہ درج

scurity
کھیل21 گھنٹے ago

پی ایس ایل میچز کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل

army chief gernal qamer javed bajwa
پاکستان23 گھنٹے ago

آرمی چیف سے رائل سعودی آرمی کے وفد کی ملاقات

مقبول خبریں