Connect with us

کھیل

عمران خان کو مبارکباد

Published

on

عمران خان کو مبارکباد

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے انتخابات میں کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مارکباد دی ہے۔
شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ تحریک انصاف اور عمران خان کو انتخابات میں کامیابی مبارک ہو۔ 22 سالہ جدوجہد کا نتیجہ کامیابی کی صورت میں مل گیا۔ پاکستانیوں کی آپ سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں، ہارنے والی جماعتیں شکست تسلیم کر کے پاکستان کی مضبوطی میں کردار ادا کریں واضح رہے کہ وفاق کے علاوہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی تحریک انصاف حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔

کھیل

’’اڈیالہ اسکیپ ‘‘

Published

on

’’اڈیالہ اسکیپ ‘‘

پاکستانی نوجوانوں نے سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی کرپشن سے جیل تک جانے کی کہانی پر گیم بنا ڈالی جس کا نام ’’اڈیالہ اسکیپ ‘‘ رکھا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’اڈیالہ اسکیپ ‘‘ نامی دلچسپ گیم میں عمران خان کو نوازشریف کے پیچھے بلا ہاتھ میں لیے دوڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ جب آپ گیم شروع کریں گے تو نواز شریف کا مشہور زمانہ ڈایئلاگ ’’ مجھے کیوں نکالا ‘‘ آپ کو خوش آمدید کہے گا۔ میاں صاحب گیم میں پیسے لوٹتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں اور گیم کھیلنے والے کو انہیں تمام رکاوٹوں سے بچا کر جیل سے فرار کرانا ہوتا ہے۔ رکاوٹ سے ٹکرانے کی صورت میں نواز شریف کو جیل جانا پڑتا ہے یہی نہیں گیم دوبارہ وہیں سے شروع کرنے کے لیے رشوت بھی دینا پڑتی ہے۔

Continue Reading

کھیل

خبریں جھوٹی اور من گھرٹ

Published

on

خبریں جھوٹی اور من گھرٹ

وزیر اعظم عمران خان کے پی سی بی کے لیے نامزد کیے گئے نئےچیئرمین احسان مانی نے دوہری شہریت کے حوالے سے میڈیا میں گردش ہونے والی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق آئی سی سی صدر کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے، انہیں زندگی میں کئی موقع ملے لیکن نہ شہریت بدلی اور نہ ہی بدلنے کا کوئی ارادہ ہے، وہ پاکستانی پاسپورٹ رکھتے ہیں لیکن ان کے پاس دوہری شہریت نہیں ہے۔ احسان مانی کا کہنا تھا کہ دوہری شہریت کی خبروں سے انہیں بدنام کیا جا رہا ہے تاکہ کرکٹ بورڑ میں ان کی تقرری کو متنازع بنایا جا سکے، میرا اور وزیر اعظم کا وژن ایک ہے، عید کی چھٹیوں میں عمران خان سے مل کر مزید رہنمائی لوں گا اور دو ہفتے میں انتخابات کے بعد چارج سنبھال لوں گا۔

Continue Reading

کھیل

پاک بھارت کرکٹ سیریز

Published

on

پاک بھارت کرکٹ سیریز

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں پاک بھارت کرکٹ سیریزکے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
سدھو اور سینیٹر فیصل جاوید کے درمیان ہونے والی گفتگو میں آئی پی ایل اورپی ایس ایل کی فاتح ٹیموں کے مابین تین میچز کی سیریز کرانے کی تجویز زیر غور آئی۔ گفتگو میں چنئی سپر کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان تین میچز کی سیریز کرانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نوجوت سنگھ سدھو بھارتی کرکٹ بورڈ جبکہ سینیٹر فیصل جاوید پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس تجویز سے آگاہ کریں گے۔ اس حوالے سے فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے لیے تاریخ اور جگہ طے کرنے پربھی بات چیت ہوگی، کرکٹ میچز سے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں مدد ملے گی۔ سینیٹر فیصل جاوید نے سدھو کو وزیراعظم عمران خان کا شکریہ کا پیغام بھی دیا جبکہ نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستانیوں کی مہمان نوازی کو انمول قرار دیا۔

Continue Reading

مقبول خبریں