کارکردگی مایوس کن

WebDesk 1 WebDesk 1 , جولائی 27, 2018

سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے بھارت میں منعقدہ ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں قومی کھلاڑیوں کی خراب کارکردگی پر بہت مایوسی ہوئی، ٹیم کی سلیکشن اور ٹریننگ صحیح نہیں تھی۔ جان شیر خان نے کہا کہ ورلڈ جونیئر جیسے بڑے ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی سلیکشن میں کوتاہیاں سرزد ہوئی ہیں اور ایسے نااہل کھلاڑیوں کو سلیکٹ کیاگیا ہے جو بھارت میں پاکستان کی بدنامی کا سبب بنے جو کہ نہایت افسوس کا مقام ہے۔ انھوں نے کہا کہ ورلڈ جونیئر ٹیم میں منتخب کیے گئے پلیئرز نااہل تھے اور ان کی صحیح ٹریننگ بھی نہیں کی گئی، کوچز اور ٹرینرز کھلاڑیوں کو اتنے بڑے ٹورنامنٹ کیلئے تیار کرنے میں ناکام رہے۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن کو اس سلسلے میں سخت اقدامات اُٹھاتے ہوئے مکمل تحقیقات کرنی چاہئیں، اور ملک کی بدنامی کا سبب والے عناصر کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔
سابق عالمی چیمپئن نے کہا کہ ہار جیت گیم کا حصہ ہوتی ہے مگر انڈیا میں کولمبیا اور میکسیکو کیساتھ میچوں میں ہمارے کھلاڑیوں نے جس خراب کھیل کا مظاہرہ کیا وہ انتہائی افسوسناک ہے کیونکہ اسکواش میں ان ممالک کا تو کوئی مناسب مقام ہی نہیں۔ فیڈریشن نے نااہل کھلاڑیوں کو ورلڈ جونیئر ٹورنامنٹ میں بھیج کر ملک اور قوم کے پیسہ کو ضائع کیا ہے جو رقم فیڈریشن نے ورلڈ جونیئر میں پلیئرز اور اسٹاف کی شرکت کرنے میں لگائی ہے۔ اگر اسی رقم سے پاکستان میں کوئی انٹر نیشنل لیول کا جونیئر ٹورنامنٹ منعقد کرواتے تو اس سے ہمیں ڈبل فائدہ ہوتا، ایک تو دنیا بھر کے انٹرنیشنل جونیئر پلیئرز اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیتے اور دوسرا ہمارے وہ متعدد جونیئر پلیئرز جو کہ اس ٹورنمنٹ کا حصہ نہیں تھے وہ بھی اس ٹورنامنٹ سے کافی حد تک مستفید ہوتے اور ساتھ ہی اسکواش میں ان جونیئر کھلاڑیوں کی لگن میں اضافہ ہوتا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.