Connect with us

کھیل

استعفیٰ دینے کا فیصلہ

Published

on

IHTES MAJAN

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین نجم سیٹھی نے اپنے عہدہ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیاواضح ہوکہ تحریک انصاف نے صوبائی گورنرز کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اور ہاکی فیڈریشن کی طرف رُخ کر لیا ہے، چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کو بھی عہدے سے ہٹایا جائیگا کیونکہ ان کی تقرری نواز شریف نے سیاسی بنیاد پر کی تھی۔ دوسری جانب پی ٹی آئی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر کو بھی عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد کھوکھر کی تقرری بھی اہم لیگی شخصیت کے رشتہ دار ہونے کی بنیاد پر کی گئی تھی، اب پی ٹی آئی سیاسی طور پر ہونیوالی تقرریوں کو ختم کرے گی۔

کھیل

چڑیا گھر پہنچ گئی

Published

on

چڑیا گھر پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جب کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل کو بھی گورننگ بورڈ سے فارغ کر دیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنا استعفیٰ پوسٹ کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے لکھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے چیئرمین نامزد کیا تھا اور گورننگ بورڈ کے اراکین نے متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کیا، استعفیٰ دینے کے لئے وزیراعظم کی حلف برداری کا انتظار کر رہا تھا اب رضاکارانہ طور پر استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھجوا دیا ہے۔نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ ٹیم اور بورڈ کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ میری نیک تمنائیں پی سی بی اور قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں عید کی مبارک باد دیتے ہوئے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ بھی لکھا۔

Continue Reading

کھیل

ہینڈ بال ٹیم کوشکست

Published

on

ہینڈ بال ٹیم کوشکست

ایشین گیمز میں قومی مینز ہینڈ بال ٹیم کو چائنیز تائپے نے 4 گولز سے شکست دیدی۔جکارتہ میں جاری ایونٹ کے ہینڈ بال گروپ 3 کے میچ میں پاکستان اور چائنیز تائپے کے مابین سخت مقابلہ ہوا، پہلے ہاف میں چائنیز تائپے نے 16-14 کے سکور کے ساتھ 2 گولز کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے ہاف میں بھی کانٹے دار مقابلہ ہوا تاہم پاکستان کو 2 گولز کی کمی کی وجہ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور چائنیز تائپے کی ٹیم 20-18 سے کامیاب رہی۔پاکستان کی جانب سے شاہد پرویز نے8، شاہد بشیر اور عاصم سعید نے7,7، محمد زبیر نے 4، حسرت حسین نے3، مزمل حسین نے 2 جب کہ عزیر عاطف نے ایک گول کیا۔ چائنیز تائپے کی جانب سے چاﺅ سین چانگ نے 8، چین ینٹانگ نے6، وانگ تکانگ، شیو ییفان اور سین منگ نے 4,4، یوٹنگ، ہانگ سن وائی، ہانگ چن کانگ نے 3,3 اور لائی ہونگ شینگ نے ایک گول کیا۔

Continue Reading

کھیل

فاتحانہ آغاز

Published

on

فاتحانہ آغاز

ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم نے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کی ٹیم کو 10-0 سے آﺅٹ کلاس کر دیا، محمد عتیق نے 3 جبکہ محمد ابوبکر، محمدعرفان اور توثیق ارشد نے 2,2 جبکہ مبشر علی نے ایک گول اسکور کیا۔جکارتہ انڈونیشیا میں جاری میگا ایونٹ کے مینز ہاکی ایونٹ کے پہلے روز پاکستان ہاکی ٹیم نے پول بی میں اپنے پہلے میچ میں آغاز سے ہی کمزور حریف تھائی لینڈ کی ٹیم کو دباﺅ میں رکھا۔ توثیق ارشد اور محمد عرفان نے پنالٹی کارنرز پر گول کیے۔بعد ازاں محمد عتیق اور محمد عرفان نے فیلڈ گول کرتے ہوئے ٹیم کو پہلے ہاف میں 4-0 سے برتری دلا دی۔ دوسرے ہاف میں مبشر علی نے ایک، محمد عتیق، محمد ابوبکر اور توثیق ارشد نے 2، 2 گول کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعہ 10-0 کر دیا۔

Continue Reading

مقبول خبریں