ڈیڈ لاک برقرار

WebDesk 1 WebDesk 1 , جولائی 28, 2018

ایشین گیمز میں تین ہفتے رہ گئے لیکن پاکستان کے دستے کو حتمی شکل نہ دی جا سکی جس کی وجہ پاکستان سپورٹس کے 140 سے دستہ بڑھانے پر آمادہ نہ ہونا ہے جبکہ پی او اے نے 245 کے دستے کو حتمی شکل دی ہوئی ہے۔
پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے درمیان ایشین گیمز کے دستے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ گیمز میں تین ہفتے رہ گئے لیکن پاکستان کے دستے کو حتمی شکل نہ دی جا سکی ہے ،نہ سفری انتظامات کیے گیے اور نہ ہی کھلاڑیوں کی فیس کی مد میں پیسے جمع کرا ئے گئے ہیں۔ فنڈز کی کمی کے باعث پی ایس بی نے پی او اے کو ایک سو چالیس کے دستے کی منظوری دی جبکہ پہلے پی او اے نے لگ بھگ 390 کے دستے کے ناموں کو حتمی شکل دی اور پھر اسے کم کر کے 245 کر دیا لیکن پی ایس بی مزید دستہ بڑھانے کے حق میں نہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.