Connect with us

کھیل

فٹنس ٹیسٹ کا فیصلہ

Published

on

فٹنس ٹیسٹ کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2018سے قبل قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے، ٹورنامنٹ سے قبل کھلاڑی 10 روزہ کیمپ میں ٹریننگ کریں گے۔
ذرائع کےمطابق قومی ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ 29 اگست کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوں گے جبکہ10 روزہ ٹریننگ کیمپ 30 اگست سے شروع ہو گا جس میں ٹورنامنٹ کے لیے منتخب ہونے والے ممکنہ کھلاڑی بھرپور ٹریننگ میں حصہ لیں گے۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر چھٹیاں گزارنے کے لیئے پہلے ہی آسٹریلیا جا چکے ہیں جبکہ تما م کھلاڑیوں کو انفرادی طور پر ٹریننگ جاری رکھنے کا پروگرام دیا جا چکا ہے۔

کھیل

فاتحانہ آغاز

Published

on

فاتحانہ آغاز

سنسناٹی اوپن میں سابق عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ اور سوئس ٹینس سٹار واورینکا نے فاتحانہ آغاز کر لیا۔امریکی ریاست کے ٹینس کورٹ پر سنسناٹی اوپن ٹورنامنٹ شروع ومبلڈن چیمپئن نواک جوکووچ نے میزبان ٹینس سٹار سٹیو جونسن کے خلاف برتری دکھائی۔چھ چار کے بعد سات چھ کی فتح سمیٹ کر دھاک بٹھائی، سوئس کھلاڑی سٹین واورنیکا نے عالمی نمبر بارہ ڈیگو چوارٹزمین کو تین ایک سے شکست دی۔

Continue Reading

کھیل

بھارتیوں کو مبارکباد

Published

on

بھارتیوں کو مبارکباد

سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر بھارتیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے خصوصی پیغام دیا ہے۔بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پڑوسی ملک کو ٹوئٹر پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سال دونوں ملک اپنے اپنے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں۔شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں امید کرتا ہوں اس سال پاکستان اور بھارت دونوں اپنے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کریں ، جس سے یہ خطہ ایک بہتر، پرامن اور خوشحال مقام بن جائے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ میچز کا انعقاد ہوسکے۔‘‘

Continue Reading

کھیل

بھارت کا تکیہ گول

Published

on

بھارت کا تکیہ گول

ایشین انڈر12بیس بال، پاکستان نے بھارت کوشکست کا مزہ چکھا دیاایشین انڈر12 بیس بال چیمپئین شپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 16-0 سے آﺅٹ کلاس کردیا۔گرین شرٹس نے ابتدائی اننگزسے ہی حریف پر دباؤ قائم کیا جو آخری اننگز تک برقراررہا اورکم از کم 15 اسکورکا فرق ہونے کی وجہ سے میچ کو پانچ اننگز میں ہی مکمل قراردے دیا گیا۔پاکستان کواپنے ابتدائی میچ میں ورلڈ نمبر3 کوریا کے ہاتھوں 4-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ یوم آزادی پرکھیلے گئے دوسرے گروپ میچ میں ہانگ کانگ کو 6-1 سے شکست دی تھی، گرین شرٹس نے دومیچز میں فتوحات کے ساتھ اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔واضح رہے کہ ایشین ایونٹ ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے، پہلی 3 پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیمیں ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیں گی۔

Continue Reading

مقبول خبریں