ڈیبیو کرنے والے چوتھے کرکٹر

WebDesk 1 WebDesk 1 , اگست 04, 2018

نیپال کے روہت کمار ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے چوتھے کم عمر ترین کرکٹر بن گئے۔ نیدر لینڈ کے خلاف میچ میں انھیں میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا تو اس وقت ان کی عمر 15 سال اور335دن تھی۔ واضح رہے کہ کمسن ترین ڈیبیو کرنے والے پلیئر کا اعزاز پاکستان کے حسن رضا کو حاصل ہے انھوں نے1996 میں زمبابوے کے خلاف میچ میں ون ڈے کیریئر کا آغاز کیا تو عمر صرف 14 سال اور 233 دن تھی۔ کینیا کے گردیپ سنگھ نے 15 سال 258 دن کی عمر میں ڈیبیو کیا تھا، کینیڈین نتیش کمار نے 15 سال اور 273 دن کی عمر میں کیریئر کا پہلا میچ کھیلا، عاقب جاوید اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں، انھوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ایڈیلیڈ میں 1988 میں کھیلے جانے والے میچ میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز پایا تو عمر صرف 16 سال 127 دن تھی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.