انعامات کی بارش

Avatar Ashfaq Hussain , اگست 07, 2018

پی سی بی کے سالانہ ایوارڈ ز کا میلہ بدھ کو کراچی میں سجے گا، کرکٹرز کو اچھی کارکردگی کا صلہ ملے گا یعنی انعامات کی بارش ہو گی، سال کے بہترین بلے باز اور کرکٹر آف دی ایئر کا انتخاب بھی ہوگا جس کیلئے فخر زمان مضبوط امیدوار ہیں۔بہترین بائولر کا انعام حسن علی کے حصے میں آنے کا امکان ہے، پاکستان کے نمبر ون آل راؤنڈر کے لئے شاداب خان اور فہیم اشرف میں سخت مقابلہ ہوگا۔ ایمرجنگ کیٹگری میں اوپنر امام الحق کا نام سرفہرست ہے۔ تقریب میں کھلاڑیوں کو ٹی ٹونٹی پلئیر آف دی ائیر اور ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر کے ایوارڈز بھی ملیں گے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.