Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

کھیل

12 برس بعد دوبارہ

Rashid Saeed

Published

on

پاکستان میں 12برس کے تعطل کے بعد ایشین ٹور گالف ایونٹ کا انعقاد ہوگا پروفیشنل گالف ایسوسی ایشن کے سرکٹ میں شامل پروفیشنل گالفرز کے اس ایشیائی ایونٹ میں معروف انٹرنیشنل گالفرز شرکت کریں گے۔
اکتوبر میں شیڈول گالف مقابلوں کیلئے درکار 6 کروڑ 50 لاکھ روپے کا انتظام کرلیا گیا ہے جبکہ ایونٹ میں شرکت کیلئے آنے والے غیرملکی گالفرز کو بہترین سکیورٹی فراہم کی جائیگی، اس امر کا اظہار پاکستان گالف فیڈریشن کے نائب صدر اور اور سندھ گالف ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اسد آئی اے خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے بتایاکہ قومی فیڈریشن کی خصوصی کاوشوں اور پاکستان نیوی کی گہری دلچسپی کے نتیجے میں پاکستان میں 12برس کے بعد ایشین ٹور گالف کا انعقاد ممکن ہوگیا، کراچی گالف کلب میں شیڈول چیف آف نیول اسٹاف گالف ٹورنامنٹ کو ایشین ٹور کا نام دیا گیا۔
جس میں بھارت سمیت ایشیا کے پروفیشنل گالفرز اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں گے، یہ چوتھا موقع ہے کہ ایشین ٹور کو پاکستان کو میزبانی ملی ہے، پاکستان میں پہلا ایشین ٹور گالف ٹورنامنٹ 1989 میں لاہور میں منعقد ہوا تھا جو فلپائن کے معروف انٹرنیشنل گالفر فرینکی مینوزا نے جیتا تھا، بعدازاں دوسرا ایشین ٹور 2005 میں کراچی میں منعقد ہوا جبکہ اگلے برس 2006 میں ایک مرتبہ پھر پاکستان کو میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا، یہ ایونٹ کراچی گالف کلب میں منعقد ہوا تھا، تاہم پاکستان میں دہشت گردی کی لہر میں آنے کے سبب سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر2008 میں ایونٹ کی میزبانی واپس لے لی گئی تھی، اسد آئی اے خان کے مطابق ملک کے حالات بہتر ہونے کے بعد ٹور کے منتظمین نے پاکستان کی جانب سے دی جانے والی یقین دہانیوں اور پریذینٹیشن کو قبول کرتے ہوئے میزبانی تفویض کی۔

کھیل

ابوظہبی ٹیسٹ : ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Muhammad Luqman

Published

on

Pakistan Cricket Team

ابو ظہبی ٹیسٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اس سے قبل پہلے میچ میں بھی قومی ٹیم کے کپتان نے یہی فیصلہ کیا تھا۔

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے زخمی اوپنر امام الحق کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جو اپنا ڈیبیو میچ کھیلیں گے۔

پاکستان کی جانب سے میر حمزہ بھی ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی ہیں اور ٹیسٹ کیپ حاصل کریں گے۔

قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق، محمد حفیظ، اظہر علی، حارث سہیل، بابراعظم، فہیم اشرف، بلال آصف، محمد عباس، محمد رضوان، عثمان صلاح الدین، وہاب ریاض، یاسر شاہ، میر حمزہ اور شاداب خان شامل ہیں۔

Continue Reading

کھیل

ابوظہبی دوسرا ٹیسٹ: آج سے شروع ہوگا

Rashid Saeed

Published

on

pakistan and austrila

ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ آج سے شروع ہوگا ۔ قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیاں متوقع ہیں۔

قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق کے زخمی ہونے کے بعد فخر زمان کو آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کرائے جانے کا امکان ہے جب کہ شاداب خان کو 12ویں کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ 

آسٹریلیا کے خلاف قومی سکواڈ کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق، محمد حفیظ، اظہر علی، حارث سہیل، بابراعظم، فہیم اشرف، بلال آصف، محمد عباس، محمد رضوان، عثمان صلاح الدین، وہاب ریاض، یاسر شاہ، میر حمزہ اور شاداب خان شامل ہیں۔

Continue Reading

کھیل

اختلافات کی خبریں بے بنیاد: کوچ اور کپتان ایک پیج پر

Muhammad Luqman

Published

on

sarfraz ahmad

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے ان کا کوئی اختلاف نہیں ہے،انہوں نے اس طرح کی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوچ اور کپتان ایک ہی پیج پر ہیں۔

ابوظہبی میں پریس کانفرنس کے دوران سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوچ اور میرے درمیان اختلاف نہیں، جو ہونا تھا وہ ہوگیا، کوچ سے اختلاف کی بات یہیں ختم کر کے اگلے میچ پر فوکس کرنا ہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ میرے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جیسا پہلے روز تھا آج بھی ویسا ہی ہے، ابوظہبی ٹیسٹ میں اچھی اننگز کھیلنے کی کوشش کروں گا اور موقع ملا تو پاکستان کے لیے پرفارم کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ بحثیت کپتان کھلاڑی کی پرفارمنس پر انتہائی پر اعتماد ہوں، اچھا موقع ہے کہ اچھی کارکردگی پیش کر کے دوسرا ٹیسٹ جیتیں۔

کپتان نے اعلان کیا کہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں امام الحق کی جگہ فخر زمان کھیلیں گے، جنہیں ٹیسٹ اسکواڈ میں لانے کا مقصد تیز کرکٹ کھیلنے والا کرکٹر شامل کرنا تھا، شاداب خان فٹ بھی ہیں اور 12 کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں جیت کے بہت قریب آگئے تھے مگر جیت نہ سکے، ایک وکٹ مل جاتی تو دبئی ٹیسٹ جیت سکتے تھے تاہم امید ہے کہ ابوظہبی ٹیسٹ میں اچھی پرفارمنس دیں گے اور کامیاب ہوں گے۔

Continue Reading
Advertisement
Humayun Akhtar Khan
پاکستان21 گھنٹے ago

ضمنی انتخابات میں شکست‘ پارٹی کیخلاف بول پڑے

Shahbaz Sharif
پاکستان5 گھنٹے ago

شہباز شریف احتساب عدالت میں روپڑے؟ بڑا دعویٰ کردیا

Shahbaz Sharif
پاکستان7 گھنٹے ago

آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس: جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع

chief justice of Pakistan
پاکستان7 گھنٹے ago

چیف جسٹس بھی مشکل میں پھنس گئے، ریفرنس دائر

Ginni Kapoor
شوبز6 گھنٹے ago

’بارات بندی‘ کی شوٹنگ شروع

facebook
ٹیکنا لوجی19 گھنٹے ago

صارفین کے لیے بُری خبر ۔۔۔ ہیکرز ان ایکشن

radio pakistan
شوبز6 گھنٹے ago

ملازمین میں تھرتھلی مچ گئی

Zainab Murder case
پاکستان4 گھنٹے ago

زینب قتل کیس :عدالت نے زینب کے والد کو مایوس کردیا

Supreme Court of Pakistan
پاکستان6 گھنٹے ago

ٹیکس ختم، بڑی عدالت نے فیصلہ سنادیا

imran khan
پاکستان19 گھنٹے ago

ضمنی انتخابات کو شفاف و غیر جانبدارانہ قرار دے دیا

faisal woda
پاکستان23 گھنٹے ago

پانی کی تقسیم بہتر نہ ہوئی تو والو ٹائٹ کرنے آتے ہیں

shah mehmood qurashi and khusroo bhaktiar
پاکستان23 گھنٹے ago

صوبہ جنوبی پنجاب معاملہ: کابینہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

mahira khan
شوبز6 گھنٹے ago

ترکی سے واپسی

Saudi Arabian Airlines
انٹرنیشنل7 گھنٹے ago

سعودی عرب میں بڑا سانحہ

Saudi journalist
انٹرنیشنل7 گھنٹے ago

سعودی عرب نے خطرناک اعتراف کرلیا؟ امریکی میڈیا کا دعویٰ

مقبول خبریں