Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

کھیل

واجبات ادا

Rashid Saeed

Published

on

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے مکمل واجبات ادا کر دیئے۔ فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے ذاتی حیثیت میں فنڈز کا انتظام کیا ترجمان پی ایچ ایف کے مطابق کھلاڑیوں کے واجبات ان کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دیے گئے ہیں جبکہ غیرملکی اسٹاف کو بھی ادائیگیاں کر دی گئیں۔ اس بارے میں صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہم نے اپنا عہد وفا کر دیا اب کھلاڑی اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت کر لائیں ایشین گیمز میں بھارت کو ہرا کر قوم کو تحفہ دیں فنڈز کے حوالے سے سپانسرز کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔

Advertisement

کھیل

ابوظہبی سے پاکستان واپسی پر والہانہ استقبا ل

Rashid Saeed

Published

on

muhammad abbas

ابوظہبی میں ہونے والے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں 10 وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستان باؤلر محمد عباس وطن واپس پہنچ گئے، سیالکوٹ ایئر پورٹ پہنچنے پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی فاسٹ باؤلر محمد عباس کے استقبال کے لیے ان کے اہل خانہ سمیت اہل علاقہ بھی ائیرپورٹ پر موجود تھے جہاں ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ڈھول بجائے گئے۔

ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی فاسٹ باؤلر محمد عباس نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اور اپنی محنت پر یقین تھا ۔ میں نے کاؤنٹی کرکٹ میں بھی بہت اچھا پرفارم کیا تھا اور اس میں آرام کا موقع بالکل نہیں ملتا، میں نے کاؤنٹی کرکٹ کو جاری رکھا جس کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔ 

قومی فاسٹ باؤلر نے ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ ختم ہو جاتی تھی تو میں کرکٹ کھیلنے کے لیے عمان چلا جاتا تھا ۔

محمد عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں اپنے علاقے سے پہلا کرکٹر ہوں، مجھے دیکھ کر دیگر نوجوانوں کو بھی شوق پیدا ہوا ہے اور میں ان کی مدد کے لیے ہمیشہ دستیاب ہوں اوررہوں گا ۔

Continue Reading

کھیل

مشکلات میں اضافہ۔۔۔ شوکاز نوٹس جاری

Rashid Saeed

Published

on

ahmad shahzad

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز احمد شہزاد کی مشکلات میں اضافہ، پابندی کے باوجود کلب کرکٹ کھیلنے پر شوکاز نوٹس جاری۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر احمد شہزاد خلاف ورزی کرنے پر ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئے ہیں ۔ احمد شہزاد نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاہور میں کلب کرکٹ کھیلی تھی۔ 

ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد پر 4 ماہ کی پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے لاہور میں کلب کرکٹ کھیلی جس پر پی سی بی نے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔ 

یاد رہے کہ قومی کرکٹر احمد شہزاد کا پاکستان کپ کے دوران ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پی سی بی نے 11 جولائی کو احمد شہزاد کو چارج کر کے معطل کر دیا تھا۔

Continue Reading

کھیل

پریمیئر فٹ بال لیگ: پاکستان آرمی اور افغان کلب کی جیت

Rashid Saeed

Published

on

foot ball match

پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ ٹورنامنٹ میں افغان کلب چمن اور پاکستان آرمی نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ آرمی ٹیم کے متین نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گول سکور کیے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب سٹیڈیم میں پاکستان آرمی اور مسلم کلب کے درمیان میچ کھیلا گا جس میں پاکستان آرمی کی ٹیم نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا۔ آرمی ٹیم کے 33 ویں منٹ میں متین نے گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی۔

متین نے 7 منٹ بعد ہی ایک اورگول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلوا دی اور یہ برتری پورے میچ تک برقرار رہی ۔

دوسرے میچ میں کراچی پورٹ ٹرسٹ اور افغان کلب چمن کے درمیان مقابلہ دلچسپ رہا۔دونوں ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی جبکہ 59 منٹ میں افغان کلب چمن کے کھلاڑی عبدالرحیم نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

Continue Reading
Advertisement

مقبول خبریں