Connect with us

کھیل

کرکٹ چینل

Published

on

چہیتے ملازمین کے وارے نیارے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ذاتی کرکٹ ٹی وی چینل لانے کرنے کے لیے ابتدائی تیاریاں شروع کر دیں اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے واضح کرتے ہوئے کہا چینل کے لائسنس کے لیے ہم نے پیمرا میں درخواست د ے دی ہے درخواست منظور ہونے کے بعد پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہوگا جس کا ذاتی ٹی وی چینل ہوگا چینل پر کرکٹ میچوں کے علاوہ ٹاک شوز بھی دکھائے جائیں گے مزید براں بورڈ اپنے امیج کو بہتر بنانے کے لیے مختلف دستاویزی پروگرام بھی نشر کرے گا پاکستان کرکٹ بورڈ سال میں 80 دن لائیو کرکٹ دکھانے کے لیے اوپن ٹینڈر کے ذریعے ایئر ٹائم بھی خرید رہا ہے چینل سے ایئر ٹائم خریدنے کی ڈیل ہونے کے بعد چینل پر پی سی بی انٹرنیشنل کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستان سپر لیگ کے میچ براہ راست دکھائے جائیں گے علاوہ ازیں میچز کو ٹیلی کاسٹ کرنے کے لیے پروڈکشن حقوق کے لیے علیحدہ معاہدہ کیا جائے گا کم سے کم بولی دینے والے چینل سے پی سی بی 5 سال کے لئے معاہدہ کرے گا ایئر ٹائم خریدنے کے لیے ہم نے ٹینڈر طلب کر لیے ہیں کوئی بھی پاکستانی چینل اشتہار کو دیکھ کر پی سی بی کو اپنا ایئر ٹائم فروخت کرسکتا ہے جبکہ پی سی بی کا چینل آنے میں تقریباً ایک سال سے زائد کا وقت لگ سکتا ہے۔

کھیل

فاتحانہ آغاز

Published

on

فاتحانہ آغاز

سنسناٹی اوپن میں سابق عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ اور سوئس ٹینس سٹار واورینکا نے فاتحانہ آغاز کر لیا۔امریکی ریاست کے ٹینس کورٹ پر سنسناٹی اوپن ٹورنامنٹ شروع ومبلڈن چیمپئن نواک جوکووچ نے میزبان ٹینس سٹار سٹیو جونسن کے خلاف برتری دکھائی۔چھ چار کے بعد سات چھ کی فتح سمیٹ کر دھاک بٹھائی، سوئس کھلاڑی سٹین واورنیکا نے عالمی نمبر بارہ ڈیگو چوارٹزمین کو تین ایک سے شکست دی۔

Continue Reading

کھیل

بھارتیوں کو مبارکباد

Published

on

بھارتیوں کو مبارکباد

سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر بھارتیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے خصوصی پیغام دیا ہے۔بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پڑوسی ملک کو ٹوئٹر پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سال دونوں ملک اپنے اپنے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں۔شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں امید کرتا ہوں اس سال پاکستان اور بھارت دونوں اپنے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کریں ، جس سے یہ خطہ ایک بہتر، پرامن اور خوشحال مقام بن جائے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ میچز کا انعقاد ہوسکے۔‘‘

Continue Reading

کھیل

بھارت کا تکیہ گول

Published

on

بھارت کا تکیہ گول

ایشین انڈر12بیس بال، پاکستان نے بھارت کوشکست کا مزہ چکھا دیاایشین انڈر12 بیس بال چیمپئین شپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 16-0 سے آﺅٹ کلاس کردیا۔گرین شرٹس نے ابتدائی اننگزسے ہی حریف پر دباؤ قائم کیا جو آخری اننگز تک برقراررہا اورکم از کم 15 اسکورکا فرق ہونے کی وجہ سے میچ کو پانچ اننگز میں ہی مکمل قراردے دیا گیا۔پاکستان کواپنے ابتدائی میچ میں ورلڈ نمبر3 کوریا کے ہاتھوں 4-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ یوم آزادی پرکھیلے گئے دوسرے گروپ میچ میں ہانگ کانگ کو 6-1 سے شکست دی تھی، گرین شرٹس نے دومیچز میں فتوحات کے ساتھ اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔واضح رہے کہ ایشین ایونٹ ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے، پہلی 3 پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیمیں ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیں گی۔

Continue Reading

مقبول خبریں