شہریت مل گئی

WebDesk 1 WebDesk 1 , اگست 10, 2018

سیلاب کے باعث غار سے ریسکیو کیے گئے فٹ بال ٹیم کے 3کھلاڑیوں اور کوچ کو تھائی لینڈ کے حکام نے شہریت دے دی گئی ۔
واضح رہے کہ تھائی لینڈ کے مقامی فٹبال کلب کے 12 کم عمر کھلاڑی 23 جون کو اپنے کوچ کے ہمراہ شمالی صوبے یانگ رائی کے معروف غار تھیم لوانگ میں پکنک منانے گئے تھے لیکن علاقے میں بارشوں کے بعد سیلاب آنے کی وجہ سے غار میں پانی بھرگیا جس کے باعث تمام بچے کوچ سمیت غار کے اختتامی حصے میں پھنس گئے تھے۔ تاہم ریسکیو اداروں کی جانب سے ان کی کھوج لگائے جانے کے بعد بچوں کو 10 جولائی کو ریسکیو آپریشن کرکے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ 3 لڑکوں اور ان کے کوچ ایکاپول کو غیر ریاستی سمجھا جا رہا تھا جب کہ وہ تھائی لینڈ میں ہی پیدا ہوئے تھے۔ مقامی حکام نے ان کی قابلیت اور پیدائشی سرٹیفکیٹ دیکھنے کے بعد شہریت دیدی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.