Connect with us

کھیل

ایشیاءکپ ہدف

Published

on

ایشیاءکپ ہدف

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ایشیا کپ میں بہترین کارکردگی کی ٹھان لی، انھوں نے کہاکہ چیمپئنز ٹرافی کی طرح اس ایونٹ میں بھی روایتی حریف بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرنا چاہیں گے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سرفراز نے کہا کہ ایشیا کپ میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، ایونٹ میں ابھی وقت باقی لیکن میں نے کھلاڑیوں کو تیاری مکمل رکھنے کی تاکید کر دی ہے، ساتھ ہدایت دی ہے کہ فٹنس پر مکمل توجہ دیں، ہم ایونٹ میں مکمل تیاری کے ساتھ حصہ لیں گے،کپتان نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی میں فتح قصہ پارینہ بن چکی،اب ایشیا کپ میں روایتی حریف بھارت کیخلاف کامیابی کی کوشش کریں گے۔سرفراز احمد نے کہا کہ ملک میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے گراس روٹ پرکرکٹ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، اس حوالے سے پی سی بی کا انڈر16 پروگرام قابل ذکر ہے، اسی کی بدولت بابر اعظم، سمیع اسلم، امام الحق، سعد علی اورمیرحمزہ جیسے اُبھرتے ہوئے کرکٹرزکو سامنے آنے کا موقع ملا، امید ہے یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

کھیل

فاتحانہ آغاز

Published

on

فاتحانہ آغاز

سنسناٹی اوپن میں سابق عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ اور سوئس ٹینس سٹار واورینکا نے فاتحانہ آغاز کر لیا۔امریکی ریاست کے ٹینس کورٹ پر سنسناٹی اوپن ٹورنامنٹ شروع ومبلڈن چیمپئن نواک جوکووچ نے میزبان ٹینس سٹار سٹیو جونسن کے خلاف برتری دکھائی۔چھ چار کے بعد سات چھ کی فتح سمیٹ کر دھاک بٹھائی، سوئس کھلاڑی سٹین واورنیکا نے عالمی نمبر بارہ ڈیگو چوارٹزمین کو تین ایک سے شکست دی۔

Continue Reading

کھیل

بھارتیوں کو مبارکباد

Published

on

بھارتیوں کو مبارکباد

سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر بھارتیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے خصوصی پیغام دیا ہے۔بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پڑوسی ملک کو ٹوئٹر پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سال دونوں ملک اپنے اپنے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں۔شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں امید کرتا ہوں اس سال پاکستان اور بھارت دونوں اپنے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کریں ، جس سے یہ خطہ ایک بہتر، پرامن اور خوشحال مقام بن جائے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ میچز کا انعقاد ہوسکے۔‘‘

Continue Reading

کھیل

بھارت کا تکیہ گول

Published

on

بھارت کا تکیہ گول

ایشین انڈر12بیس بال، پاکستان نے بھارت کوشکست کا مزہ چکھا دیاایشین انڈر12 بیس بال چیمپئین شپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 16-0 سے آﺅٹ کلاس کردیا۔گرین شرٹس نے ابتدائی اننگزسے ہی حریف پر دباؤ قائم کیا جو آخری اننگز تک برقراررہا اورکم از کم 15 اسکورکا فرق ہونے کی وجہ سے میچ کو پانچ اننگز میں ہی مکمل قراردے دیا گیا۔پاکستان کواپنے ابتدائی میچ میں ورلڈ نمبر3 کوریا کے ہاتھوں 4-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ یوم آزادی پرکھیلے گئے دوسرے گروپ میچ میں ہانگ کانگ کو 6-1 سے شکست دی تھی، گرین شرٹس نے دومیچز میں فتوحات کے ساتھ اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔واضح رہے کہ ایشین ایونٹ ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے، پہلی 3 پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیمیں ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیں گی۔

Continue Reading

مقبول خبریں