Connect with us

کھیل

کپتان مقرر

Published

on

کپتان مقرر

سپین کے فٹبال کلب بارسلونا نے ارجنٹائن کے سٹار کھلاڑی لائنل میسی کو نیا کپتان مقرر کر دیا وہ 2015 سے نائب کپتان کی ذمہ داری نبھا رہے تھے آج سپینش سپر کپ میں سیویلا کیخلاف ان کی قیادت میں بارسلونا کی ٹیم میدان پر اترے گی۔ بارسلونا کے دفاعی کھلاڑی گیراڈ پیکیو اور سرگئی رابرٹو کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ لائنل میسی کو سابق کپتان آندرے انیسٹا کے کلب چھوڑنے پر قیادت سونپی گئی ہے جو کلب سے 22 سالہ رفاقت ختم کرکے جاپانی کلب کیساتھ منسلک ہو چکے ہیں۔

کھیل

’’اڈیالہ اسکیپ ‘‘

Published

on

’’اڈیالہ اسکیپ ‘‘

پاکستانی نوجوانوں نے سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی کرپشن سے جیل تک جانے کی کہانی پر گیم بنا ڈالی جس کا نام ’’اڈیالہ اسکیپ ‘‘ رکھا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’اڈیالہ اسکیپ ‘‘ نامی دلچسپ گیم میں عمران خان کو نوازشریف کے پیچھے بلا ہاتھ میں لیے دوڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ جب آپ گیم شروع کریں گے تو نواز شریف کا مشہور زمانہ ڈایئلاگ ’’ مجھے کیوں نکالا ‘‘ آپ کو خوش آمدید کہے گا۔ میاں صاحب گیم میں پیسے لوٹتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں اور گیم کھیلنے والے کو انہیں تمام رکاوٹوں سے بچا کر جیل سے فرار کرانا ہوتا ہے۔ رکاوٹ سے ٹکرانے کی صورت میں نواز شریف کو جیل جانا پڑتا ہے یہی نہیں گیم دوبارہ وہیں سے شروع کرنے کے لیے رشوت بھی دینا پڑتی ہے۔

Continue Reading

کھیل

خبریں جھوٹی اور من گھرٹ

Published

on

خبریں جھوٹی اور من گھرٹ

وزیر اعظم عمران خان کے پی سی بی کے لیے نامزد کیے گئے نئےچیئرمین احسان مانی نے دوہری شہریت کے حوالے سے میڈیا میں گردش ہونے والی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق آئی سی سی صدر کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے، انہیں زندگی میں کئی موقع ملے لیکن نہ شہریت بدلی اور نہ ہی بدلنے کا کوئی ارادہ ہے، وہ پاکستانی پاسپورٹ رکھتے ہیں لیکن ان کے پاس دوہری شہریت نہیں ہے۔ احسان مانی کا کہنا تھا کہ دوہری شہریت کی خبروں سے انہیں بدنام کیا جا رہا ہے تاکہ کرکٹ بورڑ میں ان کی تقرری کو متنازع بنایا جا سکے، میرا اور وزیر اعظم کا وژن ایک ہے، عید کی چھٹیوں میں عمران خان سے مل کر مزید رہنمائی لوں گا اور دو ہفتے میں انتخابات کے بعد چارج سنبھال لوں گا۔

Continue Reading

کھیل

پاک بھارت کرکٹ سیریز

Published

on

پاک بھارت کرکٹ سیریز

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں پاک بھارت کرکٹ سیریزکے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
سدھو اور سینیٹر فیصل جاوید کے درمیان ہونے والی گفتگو میں آئی پی ایل اورپی ایس ایل کی فاتح ٹیموں کے مابین تین میچز کی سیریز کرانے کی تجویز زیر غور آئی۔ گفتگو میں چنئی سپر کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان تین میچز کی سیریز کرانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نوجوت سنگھ سدھو بھارتی کرکٹ بورڈ جبکہ سینیٹر فیصل جاوید پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس تجویز سے آگاہ کریں گے۔ اس حوالے سے فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے لیے تاریخ اور جگہ طے کرنے پربھی بات چیت ہوگی، کرکٹ میچز سے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں مدد ملے گی۔ سینیٹر فیصل جاوید نے سدھو کو وزیراعظم عمران خان کا شکریہ کا پیغام بھی دیا جبکہ نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستانیوں کی مہمان نوازی کو انمول قرار دیا۔

Continue Reading

مقبول خبریں