Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

کھیل

ایشیا ءکپ : 6 کپتانوں کی پریس کانفرنس ،ٹرافی کی رونمائی

Zeeshan Ali

Published

on

asia cup trophy 2018

دبئی میں ایشیاءکپ کرکٹ ٹونامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ٹورنامنٹ میں شریک 6 ٹیموں کے کپتانوں نے نیوز کانفرنس بھی کی۔

دفاعی چیمپئن بھارت کے کپتان روہت شرما کے ہمراہ پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ،سری لنکا کے اینجلو میتھیوز ،بنگلادیش کے مشرفی مرتضی ،افغانستان کے اصغر افغان نے بھی میڈیا سے گفتگو کی۔

روہت شرما نے کہا کہ ایشیا ءکپ کے تمام ہی میچز اہم ہیں لیکن ہمیں پاکستان کےخلاف میچ کا انتظار ہے اور اس کےلئے پرجوش ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایشیاءکپ بڑا ایونٹ ہے ،اچھا پرفارم کریں گے ، اچھا ہوتا طویل دورہ انگلینڈ کے بعد گھر جاتے اور تھوڑے آرام کے بعد یہاں آتے۔

پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیم اور تیاری بہت اچھی ہے ،ورلڈ کپ کے لئے سفر جاری ہے فی الحال فوکس ایشیاءکپ پر ہے ،وننگ پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔

کھیل

ورلڈ کپ کیلیے قومی ٹیم کا اعلان

Published

on

pak hocky team

لاہور میں دو روزہ ٹرائلز کے بعد چیف سلیکٹر اصلاح الدین صدیقی نے ساتھی سلیکٹرز ایاز محمود، قاسم خان اور مصدق حسین سے مشاورت کے بعد ہاکی ورلڈکپ کے لیے 18 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کیا جس میں رضوان سینئر کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ رضوان جونئیر کی جگہ راشد محمود کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

اعلان کردہ ٹیم میں مظہر عباس ، عمران بٹ،عرفان سینئر، مبشرعلی، علیم بلال، فیصل قادر، عماد بٹ، توثیق ارشد،راشد محمود، تصور عباس، اعجاز احمد، عمر بھٹہ، عرفان جونیئر، رضوان سینئر، علی شان ، ابوبکر، محمد عتیق اور محمد زبیر شامل ہیں۔ فائنل فہرست کرنے سے پہلے ٹیم مینجمنٹ کی بھی رائے بھی لی گئی جب کہ دوسرے روز ہلکی بارش میں بھی ٹرائلز لئے گئے۔

ورلڈکپ کا آغاز 28 نومبر سے بھارت کے شہر بھوبینیشور میں ہورہا ہے۔ پاکستان کو گروپ ڈی میں جرمنی۔ ملایشیا اور ہالینڈ شامل ہیں۔ قومی ٹیم جرمنی کے خلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ پاکستانی ٹیم کی 21 نومبر کو روانگی طے ہے۔

واضح رہے قومی ہاکی ٹیم 8 برس ورلڈکپ میں شرکت کررہی ہے، 2010 میں بھارت ہی میں پاکستانی ٹیم نے آخری بار ورلڈ کپ کھیلا تھا اور انتہائی مایوس کن پرفارمنس دی تھی۔ 2014 میں قومی ٹیم میگا ایونٹ میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔

Continue Reading

کھیل

تو کیا داتا دربار میں رہوں؟

Published

on

ehsan mani 1

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ اگر میں لاہور میں کرائے پر گھر نہ لوں تو کیا داتا دربار میں رہوں؟

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ لاہور میں میرا گھر نہیں ہے، اگر فائیو اسٹار ہوٹل میں رہوں تو ہفتے کے اخراجات سوا لاکھ روپے ہیں، اس لیے میں نے لاہور میں کرائے پر گھر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو شک و شبہ نہ ہو کہ میرے پاس صرف پاکستانی پاسپورٹ اور پاکستانی شہریت ہے۔

پی سی بی میں منیجنگ ڈائریکٹر کی تقرری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایم ڈی کو اس لیے سب سے بڑی تنخواہ دینی پڑ رہی ہے کیوں کہ ہم قابل لوگ لانا چاہ رہے ہیں، یا تو ہم چند لاکھ روپے والے پانچ چھ لوگ رکھ لیں،اس سے بہتر ہے کہ ایک قابل شخص کو رکھ کر اسے مناسب تنخواہ دے دی جائے لیکن اس میں بھی شفافیت ہوگی۔

احسان مانی نے کہا کہ مارکیٹ ریٹ نہیں دیں گے تو اچھے افسران اور کوچز نہیں ملیں گے، ہم کم قابلیت والے لوگوں کے بجائے قابل لوگ رکھنا چاہتے ہیں، بدقسمتی سے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سیاسی بنادیا گیا تھا میں ایسا سسٹم بنانا چاہتا ہوں کہ یہ سسٹم میرے بعد بھی پروفیشنل انداز میں چلے جس میں سزا اور جزا کا بھی نظام ہو، ایم ڈی کا تقرر اس لیے ہے کہ وہ سسٹم کو بغیر کسی مداخلت کے چلائے اور چیئرمین سسٹم میں مداخلت نہ کرے۔

Continue Reading

کھیل

کشمیر سے متعلق بیان نے نیا تنازع کھڑا کردیا

Published

on

shahid afridi

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کے کشمیر سے متعلق بیان نے نیا تنازع پیدا کردیا۔

شاہد آفریدی نے ایک تقریب میں گفتگو کے دوران کہا کہ ‘ پاکستان سے چار صوبے نہیں سنبھل رہے، کشمیر پاکستان کو نہ دیں، بھارت کو بھی نہ دیں، کشمیر ان کا اپنا رہنے دو، کشمیر کوئی ایشو نہیں ہے دنیا نے اس کو ایشو بنایا ہوا ہے’۔

بعد ازاں شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وضاحت کی کہ ‘میرے بیان کی بھارتی میڈیا نے غلط تشریح کی، میں اپنے وطن سے بہت محبت کرتا ہوں اور کشمیریوں کی جدوجہد کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں، انسانیت سب سے بالاتر ہونی چاہیے اور انہیں ان کے حقوق ملنے چاہئیں’۔

Continue Reading
Advertisement

مقبول خبریں