دبئی ٹیسٹ: اننگز ڈکلیئرڈ،جیت کیلئے 462 رنز کا ہدف

cricket match
Avatar WebDesk 2 , اکتوبر 10, 2018

دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز قومی ٹیم نے 6 وکٹوں پر 181 رنز بنانے کے بعد دوسری اننگز ڈکلئیر کردی، جس کے بعد آسٹریلیا کو جیت کے لیے 462 رنز کا ہدف ملا ہے۔

قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق اور حارث سہیل نے چوتھے روز کھیل شروع کیا تو امام الحق 23 اور حارث سہیل صفر رنز پر موجود تھے۔

دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ پر 65 رنز کی شراکت قائم کی، ٹیم کا اسکور 110 تک پہنچا تو امام الحق 48 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے، پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے حارث سہیل 39 رنز بناسکے۔

کھانے کے وقت تک قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے، وقفے کے بعد اسد شفیق 181 کے مجموعے پر 41 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے تو کپتان نے اننگز ڈکلئیر کردی۔

بابراعظم 28 رنز کے ساتھ ناٹ آو¿ٹ رہے، اس طرح قومی ٹیم نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 462 رنز کا ہدف دیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے جون ہولاند نے 3، نیتھن لیون اور لیبسچگنی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.