Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

کھیل

جاپان نے کرکٹ کیلئے کوچنگ کی پیشکش کر دی

Rashid Saeed

Published

on

younis khan

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یونس خان کو جاپان میں کرکٹ کوچنگ کی پیشکش ‘ کوچنگ کے حوالے سے جاپان کو مثبت جواب دے دیا۔ 

ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے لیے 52.12 کی اوسط سے 10 ہزار 99 رنز اسکور کرنے والے یونس خان کو جاپان مدعو کرنے والے پاکستانی نژاد بزنس مین عابد حسین کے مطابق سابق کپتان نے ان کی پیشکش پر مثبت جواب دیا ہے۔

عابد حسین کا کہنا تھا کہ رواں برس اگست میں انہوں نے ناگویا میں اسکواش لیجینڈ جہانگیر خان، بوم بوم شاہدآفریدی اور یونس خان کے اعزاز میں ایک عشائیہ دیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اْس وقت بھی لوگ یہی کہہ رہے تھے کہ جاپان میں پاکستانی کرکٹرز نہیں آسکتے لیکن ہمیں اپنی کوشش میں کامیابی ملی اور اب ہم نے یونس خان کو جاپان کے تین شہروں ٹوکیو، ہیروشیما اور ناگویا میں کرکٹ کوچنگ کیمپ لگانے کی پیشکش کی ہے۔ عابد حسین کا مزید کہنا تھا کہ جاپان میں ایشین کمیونٹی خاص طور پر پاکستانی کرکٹرز کے لیے یہ ایک اچھا تجربہ ہوگا۔

دوسری جانب یونس خان کا کہنا ہے کہ جاپان جانے کے بارے میں عابد حسین سے بات چیت چل رہی ہے اور جلد اس بارے میں حتمی فیصلہ ہوگا۔ یونس خان کا کہنا ہے کہ کرکٹ اب تیزی سے ان ملکوں میں مقبول ہورہی ہے جہاں ٹیسٹ اور دیگر فارمیٹ کی بین الاقوامی ٹیمیں نہیں ہیں۔

PSL4

پی ایس ایل 4: آج کراچی کنگزاورپشاور زلمی کا ٹاکرا ہوگا

anees akhtar

Published

on

p s l 4 .21

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے نویں میچ میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

دونوں ٹیمیں شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔

کراچی کنگز اور پشاور زلمی ٹورنامنٹ میں اب تک دو دو میچز کھیل چکی ہیں، کراچی کنگز کو ایک میچ میں شکست اور ایک میں کامیابی ملی جب کہ پشاور زلمی بھی ایک میچ میں فاتح رہی اور دوسرے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

پوائنٹس اسکورنگ ٹیبل پر رن ریٹ کے اعتبار سے پشاور زلمی دوسرے اور کراچی کنگز پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

کراچی کنگز کا اسکواڈ کولن منرو، بابر اعظم، محمد عامر، کولن انگرم، عماد وسیم، عثمان شنواری، محمد رضوان، روی بوپارا، سکندر رضا، اویس ضیا، اسامہ میر، سہیل خان، افتخار احمد، عامر یامین، بین ڈنک پر مشتمل ہے ۔

ڈیرن سیمی کی قیادت میں پشاور زلمی کے اسکواڈ میں کامران اکمل، مضباح الحق،کیرون پولارڈ، لیام ڈاوسن، ڈیوڈ ملن، عمر امین، عمید آصف، خالد عثمان، صہیب مقصود، سمین گل، آندرے فلچر، وہاب ریاض، حسن علی، کرس جارڈن، براہیم شیخ شامل ہیں۔

Continue Reading

PSL4

سلمان بٹ نے یو اے ای میں لاہورقلندرزکو جوائن کرلیا

anees akhtar

Published

on

salman butt

 قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی سلمان بٹ نے یو اے ای لاہور قلندرز کو جوائن کرلیا ہے۔

سلمان بٹ نے متحدہ عرب امارات میں لاہور قلندرز کو جوائن کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق انہوں نے ٹیم کا حصہ بننے کے بعد باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز بھی کر دیا ہے، یو اے ای روانگی سے قبل بھی سلمان بٹ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بھر پور ٹریننگ کی تھی۔

سلمان بٹ کو محمد حفیظ کے ان فٹ ہونے کے بعد لاہور قلندرز کا حصہ بنایا گیا تھا، لاہور قلندر پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کا اگلا میچ 22 فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔

واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ تنازعہ کی وجہ سے سلمان بٹ پر گزشتہ 8 سال سے قومی ٹیم کے دروازے بند ہیں تاہم اب وہ پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بننے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

Continue Reading

کھیل

شاہد آفریدی چھکوں کی بادشاہت سے محروم

anees akhtar

Published

on

charice gayel

ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے شاہد آفریدی کا سب سے زیادہ 476 چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ورلڈکپ 2019 کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کرنے والے کرس گیل نے یہ اعزاز انگلینڈ کے خلاف کنگسٹن اوول میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں اپنے نام کیا۔کرس گیل نے 135رنز کی اننگز میں 12  چھکے رسید کیے۔ وہ اب تک مجموعی طورپر 477 چھکے اپنے نام کے آگے درج کروانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ صرف 444 ویں میچ میں انجام دیا ہے۔

اس سے پہلے انٹرنیشنل کرکٹ میں 476 چھکے لگا کر شاہد آفریدی نے یہ ریکارڈ بنارکھا تھا۔بوم بوم لالہ نے سب سے زیادہ چھکوں کے لیے 524 میچز کھیلے  ہیں۔کرس گیل نے ون ڈے کرکٹ میں 276، ٹی ٹوئنٹی میں 103 اور ٹیسٹ میچز  میں 98چھکے لگاکر شہرت کی بلندیوں کو چھوا ہے۔

اس لسٹ میں تیسری پوزیشن برینڈن میکولم کے پاس ہے جن  کے مجموعی چھکوں کی تعداد 398 ہے، جے سوریا 352 چھکوں کے ساتھ چوتھے اور روہت شرما 349 چھکوں کے ساتھ پانچ ویں نمبر پر ہے۔

Continue Reading
Advertisement
punjab assembly
پاکستان19 منٹ ago

سپیکر سندھ اسمبلی ‘پنجاب اسمبلی میں بھی ہلڑ بازی

nab logo
پاکستان38 منٹ ago

نیب اپنی عزت بچانے کیلئے میدان میں آگیا

dolor
پاکستان39 منٹ ago

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے سستا

blast kashmir
انٹرنیشنل49 منٹ ago

بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ سامنے آگیا

agha saraj durani
پاکستان52 منٹ ago

آغاسراج درانی کے پروڈکشن آرڈرجاری

saudi prince
انٹرنیشنل55 منٹ ago

سعودی ولی عہد چین کے دورے پرپہنچ گئے

malik riaz
پاکستان1 گھنٹہ ago

سپریم کورٹ نے ملک ریاض کو بھی خوشخبری سنادی

cm punjab sardar usman buzdar
پاکستان1 گھنٹہ ago

وزیراعلیٰ پنجاب تعلیمی پالیسی تبدیل کر دی

kishmish
صحت1 گھنٹہ ago

کشمش کو پانی میں بھگو کر کھانا فائدہ مند

indian water close
پاکستان1 گھنٹہ ago

سفارتی محاذ پر ناکامی، بھارت نے ایک اور دھمکی لگا دی

modi randeep
انٹرنیشنل1 گھنٹہ ago

مودی سرکار کے خلاف نیا محاذ کھل گیا مگر ہوا کیا

jaam kamal
پاکستان1 گھنٹہ ago

وزیراعلیٰ بلوچستان کا بھارت کے خلاف دبنگ اعلان

hub dum
پاکستان1 گھنٹہ ago

بارشیں کراچی والوں کے لیے خوشخبری بن گئیں

national assambli
پاکستان1 گھنٹہ ago

سراج درانی کی گرفتاری پرقومی اسمبلی میں کیا ہوا اہم خبرآگئی

sahiwal traggdy
پاکستان2 گھنٹے ago

سانحہ ساہیوال، ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

kareena and sarah
ویڈیو3 گھنٹے ago

کرینہ کپورکا سارہ علی خان کو حیرت انگیز مشورہ

shah rukh khan
شوبز1 دن ago

انتہا پسندوں نے شاہ رخ خان پرسنگین الزام لگادیا کہ وہ غصہ میں پاگل

film photograph
ویڈیو1 دن ago

نوازالدین صدیقی کی فلم ’فوٹو گراف‘ کا ٹریلرریلیز

lal ka botar
ویڈیو2 دن ago

فلم ’لال کبوتر‘ کا شاندار ٹریلر ریلیز

katy perry1
ویڈیو5 دن ago

کیٹی پیری کی اچانک منگنی پرسب حیران

the intewes
ویڈیو6 دن ago

تھرلرفلم "دی انٹروڈر” کا سنسنی خیزٹریلر ریلیز

nich jons
شوبز1 ہفتہ ago

پریانکا چوپڑا کا ایک بارپھرماں بننے سے انکار

gull panra
PSL41 ہفتہ ago

پی ایس ایل 4: پشاورزلمی کا پشتوترانہ ریلیز

bravo
کھیل1 ہفتہ ago

براوو نے’چیمپئنز‘ گانے کے الفاظ بدل دیئے

amir khan madhuri
شوبز1 ہفتہ ago

عامرخان کی مقبول فلم کا سیکوئل بنانے پر کام شروع

aalia bhatt1
شوبز1 ہفتہ ago

عالیہ بھٹ اوررنویرسنگھ کے بوسہ پر اعتراض

amitabh shah tapsi
شوبز1 ہفتہ ago

شاہ رخ خان نے امیتابھ بچن سے بدلہ لینے کی ٹھان لی

shardha kapoor
شوبز1 ہفتہ ago

شردھا کپور نے بوائے فرینڈ کوکام کرنے سے روک دیا

aalia ranveer
شوبز1 ہفتہ ago

برلن فلم فیسٹیول میں ’گلی بوائے‘ کا ورلڈ پریمیئر

lady ga ga
شوبز1 ہفتہ ago

گریمی ایوارڈز، لیڈی گاگا نےمیدان مار لیا

مقبول خبریں