Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

کھیل

دبئی ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کے لیے 7 وکٹیں درکار

Rashid Saeed

Published

on

dubai test

دبئی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ‘163 رنز پر 3 آسٹریلوی کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

دبئی ٹیسٹ جیتنے کے لیے پاکستان کو 7 وکٹیں درکار ہیں، عثمان خواجہ نے 50 اور ٹریوس ہیڈ نے 34 رنز سے کھیل کے پانچویں اور آخری روز کا آغاز کیا، دونوں بلے بازوں کی محتاط انداز میں بیٹنگ جاری ہے۔

کھیل کے چوتھے روز پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 461 رنز بنا کر اننگز ڈکلئیر کی تو دن کے اختتام تک آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے تھے۔

محمد عباس نے آسٹریلیا کی دوسری اننگز کے 30 اوور میں پہلے ایرون فنچ کو ایل بی ڈبلیو کیا اور پھر شان مارش کو بھی وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا۔ ایرون فنچ نے 49 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ شان مارش اپنا کھاتا بھی نہ کھول سکے۔ محمد عباس نے اپنے اگلے اوور میں مچل مارش کو بھی صفر پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔

یکے بعد دیگرے تین وکٹیں گرنے کے بعد عثمان خواجہ اور ٹریوس ہیڈ نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے چوتھے روز کا کھیل ختم ہونے تک بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔

کھیل

وہی کامیاب ہوگا جو نیچرل گیم کھیلے گا

Published

on

safraz ahmed

 پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ جنوبی افریقا کے مشکل دورے میں شکست سے خوف زدہ نہ ہوں اور باؤنسی پچوں پر وہی کامیاب ہوگا جو دلیری سے اپنا نیچرل کھیل کھیلے گا۔

کپتان سرفراز احمد نے جنوبی افریقا روانگی سے قبل انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کھلاڑیوں کو یہی بتایا ہے کہ دلیر بن کر اپنا نیچرل گیم کھیلیں، ٹیم میں اکثریت نوجوان کھلاڑیوں کی ہے، چار پانچ کھلاڑیوں کے علاوہ اکثر کھلاڑی پہلی بار جنوبی افریقا کا دورہ کررہے ہیں، اس لئے ان پر دباؤ کم ہوگا۔
سرفراز احمد نے کہا کہ مجھے اس ٹیسٹ ٹیم سے جیت کے لئے بڑی امید ہے، موجودہ ٹیم میں اظہر علی اور اسد شفیق ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، دونوں کی کارکردگی سے ٹیم کو فائدہ ہوگا، دونوں جنوبی افریقا کی پچوں کو اچھی طریقے سے جانتے ہیں اگر دونوں نے کارکردگی دکھائی تو پاکستان کو جیت سے روکنا مشکل ہوگا۔

Continue Reading

کھیل

قومی ٹیم جوہانسبرگ روانہ

Published

on

cricket team

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقا کے لیے کراچی اور لاہور سے براستہ دبئی جوہانسبرگ کے لیے روانہ ہوگئی۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق اور شان مسعود کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے جب کہ امام الحق، بابراعظم، حارث سہیل، اظہر علی اور دیگر کھلاڑی لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے۔بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، بولنگ کوچ اظہر محمود اور دیگر آفیشلز بھی کھلاڑیوں کے ہمراہ ہیں جب کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر پہلے سے ہی جنوبی افریقا میں موجود ہیں۔

قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نجی مصروفیات کے باعث ٹیم کے ہمراہ نہیں گئے، وہ 20 دسمبر کو جنوبی افریقا کے لیے روانہ ہوں گے۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ آگے کی سوچ لے کر جنوبی افریقا جارہے ہیں، ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا اور اب ساری توجہ اس دورے پر ہے۔

Continue Reading

کھیل

ہاکی ورلڈ کپ: انگلینڈ اورآسٹریلیا نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

Published

on

austerelia england

ہاکی ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ ارجنٹائن اور فرانس کی ٹیموں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت کے شہر بھوونیشور میں جاری میگا ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے ارجنٹائن کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین دو کے اسکور سے مات دی۔

میچ میں ارجنٹائن نے پہلے برتری حاصل کی جسے انگلینڈ نے برابر کیا، پھر انگلینڈ کی ٹیم برتری لینے میں کامیاب ہوئی، 48 ویں منٹ میں ارجنٹائن نے گول برابر کیا۔

کھیل ختم ہونے سے 11 منٹ قبل انگلش ٹیم دوبارہ سے سبقت لینے میں کامیاب ہوئی جو آخر وقت تک برقرار رہی اور یوں انگلینڈ نے تین دو سے فتح کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا نے فرانس کو باآسانی 0-3 سے مات دی۔ آسٹریلیا کے گول جیریمی ہیورڈ، بلیک گووورز اور ایرن زیلسکی نے اسکور کیے۔

13 دسمبر کو مزید دو کوارٹر فائنل میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں جرمنی کا مقابلہ بلجیئم سے جبکہ دوسرا میچ بھارت اور نیدرلینڈز کے درمیان ہوگا۔

Continue Reading
Advertisement
blackmailing-
پاکستان15 منٹ ago

غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

safraz ahmed
کھیل26 منٹ ago

وہی کامیاب ہوگا جو نیچرل گیم کھیلے گا

cricket team
کھیل30 منٹ ago

قومی ٹیم جوہانسبرگ روانہ

rherasamay
انٹرنیشنل35 منٹ ago

تحریک عدم اعتماد ناکام

imran khan
پاکستان40 منٹ ago

آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے

lahore election
پاکستان44 منٹ ago

پی پی 168 پر ضمنی انتخاب

vitamin d
صحت12 گھنٹے ago

وٹامن ڈی کی کمی دور کرنے میں مددگار غذائیں

imran khan
پاکستان12 گھنٹے ago

عمران خان انسٹاگرام پر دوسرے سرگرم عالمی رہنما

aquwa man film
شوبز12 گھنٹے ago

ایڈونچر فلم ‘ایکوامین ‘کی نئی جھلکیاں جاری

kpk hakoomat and fata izmam
پاکستان13 گھنٹے ago

خیبرپختونخوا حکومت فاٹا انضمام کے لیے سرگرم

nwaz sharif1
پاکستان13 گھنٹے ago

العزیزیہ ریفرنس؛خواجہ حارث کے دلائل مکمل

asif zardari blawal
پاکستان13 گھنٹے ago

نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ

austerelia england
کھیل13 گھنٹے ago

ہاکی ورلڈ کپ: انگلینڈ اورآسٹریلیا نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

imran khan1
پاکستان13 گھنٹے ago

گیس بحران:ایم ڈیزکیخلاف تحقیقات کا حکم

pmln logo
پاکستان13 گھنٹے ago

سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوئے تو ایوان نہیں چلے گا

aquwa man film
شوبز12 گھنٹے ago

ایڈونچر فلم ‘ایکوامین ‘کی نئی جھلکیاں جاری

cheet indea
ویڈیو17 گھنٹے ago

عمران ہاشمی کی فلم ’چیٹ انڈیا‘ کے ٹریلر کی دھوم

avengers 4
شوبز6 دن ago

سپر ہیروز فلم ’’ایونجر4 ‘‘ کا ٹریلر جاری

sambah
ویڈیو6 دن ago

رنویر سنگھ کی ایکشن فلم ’سمبا‘ کاپہلا گانا ریلیز

zero movie
شوبز1 ہفتہ ago

فلم ’’زیرو‘‘ کا دوسرا گانا ریلیز، سوشل میڈیا پر طوفان برپا

samba film
شوبز1 ہفتہ ago

بالی وڈ کی ایکشن فلم ’سمبا‘ کا ٹریلر جاری

2.0 movie
ویڈیو2 ہفتے ago

نمائش سے پہلے 350 کروڑ کمانے کا ریکارڈ

ralph breaks the internet
ویڈیو2 ہفتے ago

نئی کارٹون فلم ریلیز ہوتے ہی چھا گئی

the lego movie 2 trailer
ویڈیو3 ہفتے ago

اینی میٹڈ فلم ’’دی لیگومووی ٹو‘‘ کا ٹریلر ریلیز

doctor mahreen live session
ویڈیو3 ہفتے ago

ڈاکٹر مہرین زمان نیازی کا لائیو سیشن

film
ویڈیو1 مہینہ ago

بچوں اور بڑوں کی چونکا دینے فلم میدان میں آ گئی

fantestic beats
ویڈیو1 مہینہ ago

فلم ’’the fantastic beasts and where to find them‘‘ تہلکہ خیز عالمگیر نمائش

pakistan and china
پاکستان1 مہینہ ago

پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

walk
صحت1 مہینہ ago

اعصابی پیوند نے چلنے کے قابل بنا دیا

Puppy cube
ٹیکنا لوجی1 مہینہ ago

ہموار سطح ٹچ سکرین میں تبدیل

مقبول خبریں