Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

کھیل

دبئی ٹیسٹ: سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا

Rashid Saeed

Published

on

dubai test

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی ٹیسٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا ‘ پاکستان کو آخری روز میچ جیتنے کے لیے 7 وکٹیں درکار تھیں ۔

پاکستان کو آخری روز میچ جیتنے کے لیے 7 وکٹیں درکار تھیں تاہم آسٹریلوی ٹیم دفاعی انداز اپناتے ہوئے ٹیسٹ کو ڈرا کرانے میں کامیاب رہی۔ 

پاکستان کے 462 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے آخری روز کا کھیل ختم ہونے تک 8 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے۔ عثمان خواجہ 141 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے، انہیں یاسر شاہ نے ایل بی ڈبلیو کیا۔

عثمان خواجہ کے بعد یاسر شاہ نے مچل اسٹارک اور پیٹر سڈل کو بھی جلد پویلین کی راہ دکھائی تاہم آسٹریلیا کے ٹم پین اور نیتھن لیون نے نویں وکٹ پر انتہائی دفاعی انداز اپنایا اور مزید کوئی نقصان نہیں ہونے دیا۔

پانچویں اور آخری روز کا کھیلا شروع ہوا تو عثمان خواجہ 50 اور ٹریوس ہیڈ 34 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے، دونوں بلے بازوں نے 132 رنز کی شراکت قائم کی۔

ٹیم کا مجموعی سکور 219 تک پہنچا تو ٹریوس ہیڈ 72 رنز بنا کر محمد حفیظ کا شکار بن گئے جس کے بعد آنے والے نئے بلے باز لیبسچگنی بھی 13 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ چھٹی وکٹ پر عثمان خواجہ اور کپتان ٹم پین نے محتاط بیٹنگ کی تاہم عثمان خواجہ 141 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد یاسر شاہ نے پیٹر سڈل اور مچل اسٹارک کو بھی ٹھکانے لگادیا، یکے بعد دیگرے تین وکٹیں حاصل کرنے کے باوجود پاکستان آسٹریلوی بیٹسمینوں پر دباؤ برقرار رکھ کر مزید دو وکٹیں حاصل نہ کرسکا اور یوں میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

Advertisement

کھیل

دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کی پراعتماد بیٹنگ‘ آسٹریلوی پریشان

Rashid Saeed

Published

on

pakistani players

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان کی پر اعتماد بیٹنگ جاری ، قومی کرکٹ ٹیم نے ابوظہبی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 282 رنز بنائے تھے جس میں فخر زمان کے 94 ، سرفراز احمد کے 94 اور یاسر شاہ کے 28 رنز شامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں محض 145 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ جس میں ایرون فنچ 39 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ مچل سٹارک 34 اور لیبس چینج 25 رنز کیساتھ نمایاں رہے

آسٹریلیا کا کوئی بھی بیٹسمین پاکستانی باؤلر محمد عباس کی سوئنگ باؤلنگ کا سامنا نہ کرسکا ، میڈیم پیسر نے 5 آسٹریلوی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، دوسرے اینڈ سے آف سپنر بلال آصف نے بھی 3 کینگروز کو میدان بدر کیا جبکہ یاسر شاہ بھی ایک وکٹ لینے میں سرخرو ہوئے۔

آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میں پاکستان کو 137 رنز کی برتری حاصل جبکہ دوسری اننگز میں اوپنر فخر زمان نے 66 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر یہ ثابت کر دیا کہ ان کا انتخاب درست کیا گیا تھا اور محمد حفیظ صرف 6 رنز بنا سکے جبکہ حارث سہیل 17 رنز بنا کر لیون کی گیند پر سٹمپ ہوگئے۔

Continue Reading

کھیل

6 سال بعد میچ فکسنگ الزامات کا اعتراف

Rashid Saeed

Published

on

danish kaneria

میچ فکسنگ الزامات میں تاحیات پابندی کے شکار قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ سپنر دانش کنیریا نے 6 سال بعد غلطی کا اعتراف کر لیا۔

الجزیرہ ٹی وی کو انٹریو کے دوران سابق لیگ سپنر دانش کنیریا نے کہا کہ لالچ نے میری آنکھوں پر پردہ ڈال دیا تھا اور اب میں مزید جھوٹ کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکتا ہوں ۔ انگلش کرکٹ بورڈ کی طرف سے عائد فکسنگ کے دونوں چارجز میں ملوث ہونے اعتراف کرتا ہوں۔ 

یاد رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے 2012 ء میں پاکستانی سابق لیگ سپنر دانش کنیریا پر کرکٹر ویسٹ فیلڈ کو فکسنگ پر اْکسانے کے جرم میں تاحیات پابندی عائد کی تھی۔

دانش کنیریا نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ فیلڈ دولت کمانا چاہتا تھا میری میرا فرض تھا کہ میں اسے خبردار کرتا لیکن میری آنکھوں پر لالچ کی پٹی بندھ گئی تھی جس کی وجہ سے میں نے ایسا نہیں کیا اور میں نے جان بوجھ کر میرون ویسٹ فیلڈ کو مشکوک شخص انوبھٹ سے ملوایا۔

Continue Reading

کھیل

پاکستانی نژادامریکی ارب پتی بزنس مین نے معذر ت کرلی

Muhammad Luqman

Published

on

shahid Khan

معروف بزنس مین شاہد خان نے انگلش فٹبال ایسوسی ایشن کے اندرونی اختلافات کے بعد تاریخی ویمبلے اسٹیڈیم کی خریداری سے معذرت کرلی ہے۔

برطانیہ کے تاریخی ویمبلے اسٹیڈیم کی خریداری کے لیے شاہد خان نے 600 ملین پاو¿نڈ کی آفر کی تھی، جب کہ فٹبال ایسوسی ایشن اور شاہد خان کے درمیان 900 ملین پاو¿نڈ پر معاملات طے پاگئے تھے۔

بعض حلقوں نے اسٹیڈیم کی فروخت پر فٹبال ایسوسی ایشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ جب کہ ایسوسی ایشن کے بعض افراد بھی اسٹیڈیم کی فروخت پر تقسیم کا شکار تھے۔

جبکہ گزشتہ ہفتے ہونے والی میٹنگ کے بعد شاہد خان نے اسٹیڈیم کی خریداری سے معذرت کرلی،اس دوران فیصلہ کیا گیا تھا کہ اسٹیڈیم کی فروخت کا کلی اختیار فٹبال ایسوسی ایشن کے پاس نہیں ۔ اسٹیڈیم کی جو قیمت لگائی گئی اس پر اسے فروخت نہیں کیا جاسکتا۔

یاد رہے کہ انگلش فٹبال ایسوسی ایشن کی گورننگ باڈی نے ویمبلے اسٹیڈیم کی خریداری کے معاملے میں ‘منظم کرپشن’ کی تحقیقات بھی شروع کر رکھی ہے۔

جبکہ شاہد خان کا کہنا ہے کہ وہ انگلش فٹبال کے ذریعے لوگوں کو قریب لانا چاہتے ہیں نہ کہ ان میں دوریاں پیدا کریں اور فی الحال اسٹیڈیم کی خریداری سے معذرت چاہتا ہوں۔

معروف بزنس مین شاہد خان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ فٹبال ایسوسی ایشن جب اسٹیڈیم کی فروخت پر متفق ہوجائے گی تو اس کی نئی قیمت لگائی جائے گی، ویمبلے اسٹیڈیم قومی خزانہ ہے اور اس کا احترام کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ اسٹیڈیم کو برطانیہ میں تاریخی حیثیت حاصل ہے، جہاں 1920 سے میچز کھیلے جارہے ہیں ۔ اس کی فروخت کی خبریں آنے کے بعد برطانوی حکومت کی جانب سے بھی شدید تنقید کی گئی تھی۔

Continue Reading
Advertisement
pakistan and imf
پاکستان7 گھنٹے ago

مذاکرات کامیابی سے آگے بڑھنے لگے

gilgit
پاکستان8 گھنٹے ago

ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا

UAE
پاکستان8 گھنٹے ago

اعلیٰ سطح وفد کا دورہ پاکستان ملتوی

police chief
انٹرنیشنل10 گھنٹے ago

فائرنگ کے نتیجے میں صوبائی پولیس چیف ہلاک

ahad cheema
پاکستان12 گھنٹے ago

مشکلات میں اضافہ۔۔۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات ، ریفرنس دائر

Peshawar house condition
پاکستان12 گھنٹے ago

پشاور کے رہائشیوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

Twitter
ٹیکنا لوجی13 گھنٹے ago

ٹویٹر صارفین ہوجائیں ہوشیار، کمپنی نے بڑا اقدام اٹھالیا

Imran khan
پاکستان13 گھنٹے ago

کپتان بڑی مشکل سے بچ گئے، درخواست مسترد

Federal Cabinet
پاکستان13 گھنٹے ago

وفاقی کابینہ کا اجلاس، ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق

Dr Faisal
پاکستان13 گھنٹے ago

کشمیر میں بھارتی مظالم، پاکستان کا اقوام عالم کو واضح پیغام

Bilawal bhutto
پاکستان14 گھنٹے ago

بلاول بھٹو کا دھماکے دار بیان،عمران خان حکومت کو خبردار کردیا

veena malik
شوبز14 گھنٹے ago

’’ڈراما کوئین‘‘ کہنے پر وینا ملک تنقید کانشانہ

kinza hashmi
شوبز14 گھنٹے ago

’ماریہ بنت عبداللہ‘کاپہلا ٹیزر آن ایئر

mobile phones
پاکستان14 گھنٹے ago

موبائل صارفین کے لیے اچھی خبر، سینٹ کمیٹی نے پی ٹی اے کو ہدایت کردی

mawra hussain
شوبز14 گھنٹے ago

تم جیو ہزاروں سال

مقبول خبریں