Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

کھیل

بولنگ ایکشن پر ایک بار پھر اعتراض

WebDesk 2

Published

on

m hafeez 1

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ کے دوران اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوئی جب کیوی بلے باز راس ٹیلر نے حفیظ کی بولنگ پر اعتراض کیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

نیوزی لینڈ کی اننگز کے 26 ویں اوور میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوئی جب کیوی بلے باز راس ٹیلر نے محمد حفیظ کی بالنگ پر امپائر سے اعتراض کیا۔

راس ٹیلر نے امپائر سے کہا کہ حفیظ ‘دوسرا’ کرا رہے ہیں جس کی انہیں اجازت نہیں ہے۔

امپائرز نے کیوی بلے باز کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آپ بیٹنگ کریں، ہم دیکھ رہے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اس معاملے پر امپائرز سے بات چیت کی اور پھر محمد حفیظ کو بولنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

خیال رہے کہ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر اس سے پہلے بھی کئی بار اعتراض اٹھایا جا چکا ہے اور آئی سی سی کی جانب سے محمد حفیظ پر ایک سال کی پابندی بھی عائد کی جا چکی ہے۔

کھیل

سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر شکایات کے انبار لگا دیے

WebDesk 1

Published

on

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے ورلڈ کال کی کیبل سروس کے خلاف سوشل میڈیا پر شکایت کی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے مصباح کی زبان پر حرفِ شکایت دیکھ کر کہا ہے کہ جس شخص نے 20 رنز پر3 کھلاڑی آﺅٹ ہونے کی کبھی شکایت نہیں کی اس کو بھی شکایت پر مجبور کردیا گیا۔

ٹوئٹر پر ورلڈ کال کے خلاف شکایت کرتے ہوئے مصباح الحق نے لکھا کہ انہیں ورلڈ کال کی جانب سے فراہم کی جانے والی کیبل سروس سے سخت مایوسی ہوئی ہے جو کہ بمشکل ایک ہفتہ کام کرتی ہے اور پھر لامحدود عرصے کیلئے بند ہوجاتی ہے۔ جتنی مرضی شکایات کرلو لیکن کوئی جواب نہیں دیا جاتا ، کسی قسم کی سروس فراہم نہ کرنے کے باوجود بھی وہ مہینے کے پورے پیسے لیتے ہیں جو انتہائی تکلیف دہ ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں مصباح الحق نے مزید کہا ان کے خیال میں ورلڈ کال کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ان کا سٹیٹس دیکھے بغیر ہر کسی کو بہترین سروس فراہم کرے۔’تین بار شکایت پر ورلڈ کال والے آئے لیکن کچھ بھی کیے بغیر واپس چلے گئے اور ایسا میرے ساتھ ایک سال سے ہورہا ہے‘۔


Continue Reading

کھیل

میں اوپنر کی حیثیت سے ٹیم میں کھیلنا چاہتا ہوں: محمد حفیظ

WebDesk 4

Published

on

 قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ میں اوپنر ہوں اور اوپنر کی حیثیت سے ہی کھیلنا چاہتا ہوں جبکہ میں ایک ایسا کھلاڑی ہوں جو ہر طرح کے حالات میں ایڈجسٹ ہونا جانتا ہوں۔ محمد حفیظ نے کہا کہ ٹیم انتظامیہ نے مجھ سے نمبر چار پر اینکر کا کردار ادا کرنے کو کہا ہے کیونکہ ٹیم میں اب نئے اوپنرز آ گئے ہیں جو دن بہ دن بہتر ہو رہے ہیں اور اچھا کھیل پیش کر رہے ہیں۔ میں پاکستان ٹیم کیلئے کھیلتا ہوں اور جو بھی ٹاسک دیا جاتا ہے اسے بھرپور انداز میں نبھانے کی کوشش کرتا ہوں۔

محمد حفیظ نے 2003ءمیں ایک اوپنر کی حیثیت سے ون ڈے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کیا تھا لیکن 2015ءسے انہیں چوتھے نمبر پر بیٹنگ کروانے کو ترجیح دی جاتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چونکہ میں گزشتہ 16,17 سال سے اوپنر کی حیثیت سے کھیل رہا ہوں، اس لئے میں ہمیشہ زیادہ سے زیادہ اوور کھیلنا چاہتا ہوں تاکہ ذمہ داری اٹھاتے ہوئے پاکستان کیلئے میچ جیت سکوں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کریزپرسیٹ ہونے کے بعد آپ کو ایک ایسی عمدہ اننگز کھیلنے کی ضرورت ہوتی ہے جو مخالف ٹیم پر برتری حاصل کرنے میں مدد کر سکے۔ آپ صرف کریز پر ٹھہر کر ہی میچ نہیں جیت سکتے بلکہ آپ کو ایک اننگز بلڈ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، اور میرے خیال سے ایسا کرنے کیلئے ہمارے پاس تمام وسائل موجود ہیں۔

Continue Reading

کھیل

قومی ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے: وہاب ریاض

WebDesk 4

Published

on

قومی فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکیلئے منتخب ہونے والے پاکستانی سکواڈ میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی کمی ہے جس کے باعث ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ گفتگو کے دوران وہاب ریاض نے کہا کہ میرے خیال سے تجربہ کار کھلاڑی بڑے ٹورنامنٹس میں فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں اس لئے محمد حفیظ اور شعیب ملک کو میگا ایونٹ میں اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کے بیٹنگ آرڈر کو مزید مضبوط کرنے کیلئے سکواڈ میں عمر اکمل جیسے بلے باز کو بھی ضرور شامل کیا جانا چاہئے تھا۔ آپ کو کسی ایسے مڈل آرڈر بلے باز کی ضرورت ہے جو دباﺅ میں بھی ناصرف رنز بنا سکے بلکہ میچ ختم کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہو۔

Continue Reading
Advertisement
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

چہرہ پہچاننے والے سافٹ ویئر کی غلطی، ہرجانے کا دعویٰ

انٹرنیشنل4 گھنٹے ago

امریکہ کی عرب ممالک کے تیل پر نظر

پاکستان4 گھنٹے ago

مصدق ملک کا پنجاب کے بجٹ کے حوالے سے تہلکہ خیزدعویٰ

پاکستان4 گھنٹے ago

ایف بی آر کو اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم مزید پرکشش بنانے کی ہدایت

پاکستان4 گھنٹے ago

اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

انٹرنیشنل4 گھنٹے ago

سعودی بچی کا دوران پرواز طیارے میں انتقال

پاکستان5 گھنٹے ago

ابراہیم لونی کی موت، پی ٹی ایم کی سازش بے نقاب

پاکستان5 گھنٹے ago

وزیر اعظم تمام فیصلے خود کرتے ہیں: صمصام بخاری

پاکستان5 گھنٹے ago

امتیاز شیخ کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

کھیل5 گھنٹے ago

سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر شکایات کے انبار لگا دیے

پاکستان5 گھنٹے ago

حکومت ناکامی کے بعد تشدد پر اتر آئی ہے: قمر الزمان کائرہ

انٹرنیشنل5 گھنٹے ago

قیمتی پتھروں کی کان میں حادثہ، 50 کان کن ہلاک

پاکستان5 گھنٹے ago

وسائل کی کمی اور گورننس جیسے مسائل کا سامنا ہے: جام کمال

پاکستان5 گھنٹے ago

بجلی کے غیرقانونی کنکشنز اور کنڈا مافیا کے خلاف آپریشن کا آغاز

پاکستان6 گھنٹے ago

نجی ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

ویڈیو7 گھنٹے ago

ایکشن فلم ’سی یو یسٹرڈے‘کاپہلا ٹریلر جاری

sunny deol1
شوبز13 گھنٹے ago

اداکارسنی دیول بی جے پی کا حصہ بن گئے

avangers end gamepremier
ویڈیو13 گھنٹے ago

،’ایونجرز: اینڈ گیم‘ کارنگا رنگ ورلڈپریمیئر

ویڈیو1 دن ago

ہالی ووڈ فلم "دی پروفیسر”کا نیا ٹریلر جاری

ویڈیو1 دن ago

سلمان خان کی نئی فلم” بھارت” کا ٹریلر منظرعام پر

game
ویڈیو2 دن ago

ویڈیو گیم’مورٹل کومبیٹ11‘کافائنل ٹریلرریلیز

hoobs and shaw
ویڈیو2 دن ago

فلم ہابس اینڈ شا کا نیا ٹریلرجاری

burh khalifa
ویڈیو3 دن ago

برج الخلیفہ پرشاندارمیوزیکل فاؤنٹین شو

lucy iin the sky
ویڈیو3 دن ago

فلم ’لوسی ان دی اسکائی‘کا نیا ٹریلرجاری

ویڈیو4 دن ago

تھرلر فلم "چائلڈز پلے”کا نیا ٹریلر جاری

ویڈیو5 دن ago

ڈرامہ فلم "وی ہیو آلویز لیوڈ ان دی کاسل "کاپہلا ٹریلر جاری

x man dark
ویڈیو5 دن ago

فلم ’ایکس مین ۔ ڈارک فینکس‘ کا نیا ٹریلر جاری

dog tools
ٹیکنا لوجی6 دن ago

روبوٹ کتوں کا بڑے ٹرک کوکھینچنے کا مظاہرہ

toy story 4
ویڈیو7 دن ago

فلم "ٹوائے اسٹوری 4 "کی نئی جھلکیاں

ویڈیو1 ہفتہ ago

ہالی ووڈ فلم” دی پرفیکشن” کاپہلا ٹریلر جاری

مقبول خبریں