Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

کھیل

سیریز بچانے کے لالے پڑ گئے

Published

on

circt team

بیٹسمینوں کی غیرذمہ داری کے سبب پاکستان کو ون ڈے سیریز بچانے کے لالے پڑگئے تاہم آج کیویز کیخلاف دوسرے میچ میں بھی ٹاپ آرڈر کی ناکامی کا خوف ستائے گا۔ ٹی 20 کرکٹ میں ریکارڈ ساز فتوحات حاصل کرنے والی پاکستان ٹیم کی ون ڈے میں کارکردگی یکسر مختلف ہے، یو اے ایمیں مختصر فارمیٹ کے مقابلوں میں کینگروز کے بعد کیویز کو بھی کلین سوئپ کرنے پر شائقین ایشیا کپ میں شکستوں کا غم بھولنے لگے تھے،مگر فارمیٹ بدلتے ہی ٹیم عرش سے فرش پر آگئی۔

ٹی 20 کرکٹ میں لڑکھڑا کرسنبھلنے، کم ہدف کا دفاع کرنے اور بڑے ٹوٹل کا کامیاب تعاقب کرنے والے گرین شرٹس کی پرانی بیماریاں ابوظبی میں پہلے ون ڈے میں لوٹ آئیں ،ٹرینٹ بولٹ کی ہیٹ ٹرک ہی ٹاپ آرڈر کا صفایا کرنے کیلیے کافی ثابت ہوئی، فخرزمان، بابراعظم اور محمد حفیظ کی رخصتی کے بعد پہاڑ نظرآنے والے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے سرفراز احمد اور عماد وسیم نے کوشش کی لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا۔
دوسری جانب بولرزکی کارکردگی میں بھی عدم تسلسل نظرآیا، کیوی ٹیل اینڈرز نے مار دھاڑ کرتے ہوئے ٹوٹل 250 سے اوپر پہنچایا۔ابوظبی میں ہی دوسرا ون ڈے جمعہ کو شیڈول ہے، پاکستان کو سیریز بچانے کے لالے پڑچکے ہیں، محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر روس ٹیلر کے اشاروں نے تنازع کھڑا کیا۔

اسپنر کا اعتماد بھی متزلزل ہوا لیکن پاکستان کے پاس شاداب خان اور عماد وسیم سمیت سلو بولرز کی کمی نہیں، شعیب ملک بھی مفید ثابت ہوسکتے ہیں، اصل مسئلہ ٹاپ آرڈر کے فلاپ ہونے کی دیرینہ بیماری ہے۔
امام الحق نے اچھے آغاز کے باوجود غیر ذمہ دارانہ اسٹروک کھیل کروکٹ گنوائی، فخرزمان آؤٹ آؤٹ فارم ہیں، سیریز میں بقا کی جنگ لڑتے ہوئے اوپنر اہم کردار ادا کرنے میں کامیاب ہوئے تو کافی حد تک اپنے اوپر موجود دباؤ کم کر پائیں گے، بابر اعظم نے بھی غیر ذمہ دارانہ اسٹروک پر وکٹ گنوائی تھی، انھیں بھی اپنی حکمت عملی پر ازسرنو غور کرنا ہوگا۔

ایشیا کپ میں بہترین فارم کا مظاہرہ کرنے والے شعیب ملک بھی اچھے آغاز کو بڑے اسکور میں نہیں بدل سکے،آل راؤنڈر کو سینئر کا کردار ادا کرنا ہوگا، شاہین آفریدی کم عمری میں بھی سینئر بولر کا کردار ادا کررہے ہیں، حسن علی کی کارکردگی قابل رشک نہیں، ان کی جگہ فہیم اشرف کو شامل کیا جا سکتا ہے، آل راؤنڈر کی موجودگی میں بیٹنگ کو بھی تقویت ملے گی۔

کھیل

متنازع ٹی 10 لیگ، پاکستانی شہر کا نام استعمال کرنے پر پابندی عائد

Rashid Saeed

Published

on

sindh high court

سندھ ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، متنازع ٹی 10 لیگ کو اپنے مفاد کیلئے پاکستانی شہر کا نام استعمال کرنے سے روک دیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے متنازع ٹی 10 لیگ پر فیصلہ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ٹی 10 لیگ پاکستانی شہر وں کے نام استعمال نہیں کرے گی ان پر اس حوالہ سے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ 

عدالتی فیصلے کی روشنی میں ٹی ٹین لیگ میں کراچی، کراچینز یا اس سے ملتے جلتے نام استعمال نہیں کیے جائیں گے۔ اور نہ ہی اس سے ملتے جلتے ناموں کے اشتہارات بھی جاری نہیں کیے جا سکتے۔ 

متنازع ٹی 10 لیگ انتظامیہ کی جانب سے کراچی یا ملتے جلتے نام استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ تجزیہ کاروں نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پاکستانی کرکٹ کے مالی مفادات محفوظ ہوں گے۔

Continue Reading

کھیل

دوستانہ فٹبال میچ‘ فلسطین کی پاکستان کو شکست

Rashid Saeed

Published

on

pakistan and falsteen teams

رام اللہ شہید فیصل الحسینی سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوستانہ میچ میں فلسطین نے پاکستان کو 1۔2 سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق رام اللہ کے شہید فیصل الحسینی سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوستانہ میچ میں پاکستان اور فلسطینی فٹبال ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ میچ کے ابتدائی 16 ویں منٹ میں ہی پاکستان کی جانب سے حسن بشیر نے گول کرکے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی جو زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکی اور کھیل کے 37 ویں منٹ میں میزبان ٹیم فلسطین کے الکس نصاع نے گول کر کے میچ کو 1-1 سے برابر کر دیا جبکہ 78 ویں منٹ میں فلسطین کے نظمی بدوی نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جو کہ کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔

Continue Reading

کھیل

قانونی جنگ میں شدت،احسان مانی کو ایک اور نوٹس

Published

on

ehsan mani najam sethi

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور سابق چیئرمین نجم سیٹھی کے درمیان قانونی جنگ میں شدت آگئی ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ نجم سیٹھی اس کیس میں پی سی بی کے خلاف ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔

پی سی بی کو نجم سیٹھی کے خلاف غلط معلومات فراہم کرنے والے افسر کو ملازمت سے فارغ کردیا جائے گا جبکہ دو بڑی تقرریاں جلد کی جائیں گی۔

نجم سیٹھی نے جمعے کو احسان مانی کو ایک اور قانونی نوٹس بھیج دیا ہے جس میں غلط اعداد وشمار جاری کرنے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ میرے قانونی نوٹس کے جواب میں پی سی بی نے غلط اعداد وشمار بتائے۔ پاکستان سپر لیگ میں مجھے جاری کیے گئے چیک کی معلومات بھی درست نہیں ہیں

 نجم سیٹھی کی جانب سے ایک قانونی فرم کے ذریعے بجھوائے گئے نوٹس میں سی بی کی طرف سے 9 نومبر کو بھجوائے جانے والے جواب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بورڈ نے 20 اگست تک شفافیت اور احتساب کی کوئی پالیسی ہی نہیں بنائی تھی، جس کے تحت بورڈ عہدیداروں کے اخراجات کی تفصیلات ویب سائٹ پرجاری کی جاتیں، نہ ہی اس اقدام کیلئے بورڈ آف گورنرز سے منظوری لی گئی تھی۔ اخراجات اس وقت چیئرمین پی سی بی نے کیے نجم سیٹھی نے ذاتی حیثیت میں نہیں کئے تھے۔ تفصیلات جاری کرنے کا مقصد شہرت داغدار کرنے کے سوا کچھ نہیں۔
نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ میں جواب سے مطمئن نہیں ہوں، احسان مانی کردار کشی کرنے پر مجھ سے معافی مانگیں۔

Continue Reading
Advertisement
supreem court registry
پاکستان6 گھنٹے ago

45 افسران تنخواہیں واپس کرنے پر رضا مند

rporter
انٹرنیشنل6 گھنٹے ago

عدالت نے ڈولڈ ٹرمپ کا حکم نامہ مسترد کردیا

Double Sawari
پاکستان6 گھنٹے ago

ڈبل سواری پر پابندی کی مدت میں کمی

sardar usman buzdaar
پاکستان7 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ پنجاب کا شاہانہ پروٹوکول ، شہری مایوس

usman buzdar
پاکستان7 گھنٹے ago

ترقیاتی سکیمیں حکومت کا عوام پر احسان نہیں

bilawal bhutto
پاکستان7 گھنٹے ago

ظلم و ناانصافیوں کے باوجود انتقامی سیاست نہیں کی

sindh high court
کھیل7 گھنٹے ago

متنازع ٹی 10 لیگ، پاکستانی شہر کا نام استعمال کرنے پر پابندی عائد

pakistan and falsteen teams
کھیل7 گھنٹے ago

دوستانہ فٹبال میچ‘ فلسطین کی پاکستان کو شکست

arrest
پاکستان8 گھنٹے ago

30 سال سے ڈکیتیاں کرنے والا ملزم گرفتار

chief justice of pakistan
پاکستان8 گھنٹے ago

پی آئی اے حکام سے بدتمیزی پر از خود نوٹس

hamza salman shebaz
پاکستان8 گھنٹے ago

نیب نے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی

cda officer ayaaz
پاکستان8 گھنٹے ago

سی ڈی اے افسر کے لاپتہ ہونے کا ڈراپ سین

ehsan mani najam sethi
کھیل8 گھنٹے ago

قانونی جنگ میں شدت،احسان مانی کو ایک اور نوٹس

pak hocky team
کھیل9 گھنٹے ago

کھلاڑیوں کو بھارت کے ویزے جاری

pakistan newzealand test match
کھیل9 گھنٹے ago

ٹیسٹ‘ پہلا دن ختم، قومی ٹیم کے 2 وکٹوں پر 59 رنز

chief justic and imran khan
پاکستان11 گھنٹے ago

اختیارات کی جنگ شروع

SUBWAY
پاکستان9 گھنٹے ago

’’سب وے ‘‘ریسٹورنٹس میں بھی شرمناک ’’تبدیلی ‘‘

shahbaz sharif and ch nisar
پاکستان11 گھنٹے ago

5 گھنٹے کی طویل ملاقات۔۔۔ بڑی پیشرفت

nwaz shareefe
پاکستان17 گھنٹے ago

معمر خاتون نے نواز شریف سے پیسے واپس مانگ لیئے

شوبز14 گھنٹے ago

جسم فروشی کرانے والی کوریوگرافر گرفتار

kashkanjee
انٹرنیشنل18 گھنٹے ago

سعودی شہریوں پرامریکی پابندیاں

mujahid kamran
پاکستان9 گھنٹے ago

نیب حکام خواجہ سعد رفیق کے خلاف ثبوت چاہتے ہیں

dignose card
صحت18 گھنٹے ago

امراض کی شناخت کرنے والا کارڈ، قیمت ایک ڈالر

sara ali khan
شوبز10 گھنٹے ago

بدقسمتی کا سفر ختم ہونے کو ہے

therisamy
انٹرنیشنل14 گھنٹے ago

تھریسامے کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی مہم تیز

imran khan2
پاکستان18 گھنٹے ago

عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست پر سماعت آج ہوگی

fiaz ul hassan chohan
شوبز16 گھنٹے ago

شبانہ اعظمی سے ملاقات

laibuer
پاکستان18 گھنٹے ago

بھٹا مزدور گاڑیوں سے لاعلم،ٹیکس کا نوٹس موصول

sadiq sanjrani nadeem mandviwala
پاکستان15 گھنٹے ago

اختلافات میں شدت، اندرونی کہانی منظرعام پر

saqib nisar1
پاکستان16 گھنٹے ago

وزیراعظم کو بے لگام نہیں ہونے دیں گے

مقبول خبریں