ورلڈ ریکارڈ والدہ کے نام کر تا ہوں: یاسر شاہ

yashir shah
WebDesk 1 WebDesk 1 , دسمبر 06, 2018

صرف 33 ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری مکمل کرنے پر لیگ سپنر یاسر شاہ نے کہا کہ ورلڈ ریکارڈ بنانے کی خوشی ہے اور اسے میں اپنی مرحوم والدہ کے نام کرتا ہوں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹ نمبر 200 کیا سب سے بہترین وکٹ ہے؟ شائد نہیں لیکن اسے آپ ورلڈ ریکارڈ کی حیثیت سے یاد تو رکھ سکتے ہیں۔ البتہ یاسر شاہ کے خیال میں آسڑیلیا کے اسٹیواسمتھ جو ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی پہلی وکٹ تھے، اسے وہ بہترین سمجھتے ہیں۔

ورلڈ ریکارڈ سے ہٹ کر ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے دن کے کھیل پر گفتگو کرتے ہوئے یاسر کا کہنا تھا کہ ہم نے کچھ مناسب بولنگ نہیں کی، فیلڈنگ میں کیچ چھوڑ کر کیویز کو کھلی چھوٹ دی، اس غلطی کو تسلیم کرنا ہوگا۔ لیگ سپنر یاسر شاہ باوجود ان تمام باتوں کے اب بھی سمجھتے ہیں کہ میچ ابھی ہاتھ سے نہیں نکلا، یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ آخری دن اگر ہم نے کم وقت میں نیوزی لینڈ کی باقی چھ وکٹیں حاصل کرلیں تو حالات ہمارے حق میں بھی آسکتے ہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.