وزیر اعظم کی یاسر شاہ کو مبارک باد

yasir shah
Avatar WebDesk 2 , دسمبر 07, 2018



اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کو آسٹریلوی کھلاڑی کلیری گرمٹ کا 82 سالہ ریکارڈ توڑنے پر مبارک باد دی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے یاسر شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ‘یاسر شاہ نے 200 ٹیسٹ وکٹوں کا سنگ میل 33 میچوں میں عبور کرکے دنیا کے تیز ترین بولر ہونے کا اعزاز حاصل کیا’۔

عمران خان نے یاسر شاہ کی کارکردگی کو  ‘اسٹار پرفارمنس’ قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ‘گزشتہ ہفتے یاسر شاہ نے ایک ٹیسٹ میں 14 وکٹ کا میرا ریکارڈ بھی برابر کیا تھا’۔



khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.