ابو ظہبی ٹیسٹ‘ پاکستان پر شکست کے بادل منڈلانے لگے

newzealand team
WebDesk 1 WebDesk 1 , دسمبر 07, 2018

پاکستان پر شکست کے بادل منڈلانے لگے‘ نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ کے پانچویں روز کھانے کے وقفے تک پاکستانی ٹیم 5 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔ 

شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے آخری روز نیوزی لینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 353 رنز بنا کر اننگز ڈکلئیر کی تو قومی ٹیم کو جیت کے لیے 280 رنز کا ہدف ملا۔گرین کیپس کی جانب سے امام الحق اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا اور 19 کے مجموعی اسکور پر حفیظ 8 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے اظہر علی کریز پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ بعدازاں حارث سہیل 9، اسد شفیق صفر اور امام الحق 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ یوں کھانے کے وقفے تک پاکستان صرف 50 رنز بنانے میں کامیاب ہوا اور اس کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.